الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا انتخابات کی تاریخ کیلئے گورنرز کو نیا خط لکھ دیا

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کی تاریخ کیلئے گورنرز کو نیا خط لکھ دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی 14 جنوری کو تحلیل ہوئی، تاحال الیکشن کی تاریخ نہیں دی گئی، خیبرپختونخوا اسمبلی 18 جنوری کو تحلیل ہوئی مگر ابھی تک گورنر خیبر پی کے کی جانب سے الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
خط میں مزید کہا کہ آرٹیکل 105 کے تحت تحلیل کی صورت میں گورنر کا الیکشن کی تاریخ دینا ضروری ہے جبکہ اسمبلی تحلیل ہونے کے 90 روز کے اندر الیکشن کرانا آئینی ذمہ داری ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن 24 جنوری کو دونوں گورنرز کو خط لکھ چکا ہے مگر تاحال الیکشن کمیشن کو جواب موصول نہیں ہوا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More