وفاقی حکومت کا ایک برس میں 14900ارب روپے کا ریکارڈ قرض

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے ایک برس میں 14ہزار 900ارب روپے کے ریکارڈ قرضے لئے گئے ۔

سٹیٹ بینک نے ملک پر اندرونی اور بیرونی قرضوں کے اعداد و شمار جاری کئے گئے ہیں، ان اعدادو شمار کے مطابق اپریل 2022 میں ملک پر مجموعی قرض کا حجم 43705 ارب روپے تھا جو اپریل 2023 میں غیرمعمولی طور پر بڑھ کر 58599 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
وفاقی حکومت نے ایک سال کے عرصے میں 14 ہزار 9 سو ارب روپے کا ریکارڈ قرضہ حاصل کیا جو کہ یومیہ 41 ارب روپے بنتا ہے۔
وفاقی حکومت نے ایک سال میں مجموعی ملکی قرض کا 34 فیصد قرضہ حاصل کیا، اپریل 2023 کے مہینے میں 1476 ارب روپے کا ریکارڈ قرضہ حاصل کیا گیا، اپریل میں بیرونی قرضے نہ ملنے کی وجہ سے 99 فیصد قرضے مقامی ذرائع سے حاصل کئے گئے۔
ایک برس میں ملک پر واجب الادا بیرونی قرضوں کا حجم 7259 ارب روپے بڑھ کر 22050 ارب روپے ہوگیا ہے، یعنی ایک سال کے دوران قرضوں کا حجم 49 فیصد بڑھا۔
ایک سال کی مدت میں اندرونی قرض 34 فیصد بڑھا جو 7635 ارب روپے بڑھ کر36549 ارب روپے کی سطح تک پہنچ گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More