نئی دہلی (پاک ترک نیوز) امریکی اور روسی وزرائے خارجہ کی یوکرین جنگ کے بعد پہلی ملاقات ہوئی۔
نئی دہلی میں روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جی ٹوئنٹی اجلاس کی سائیڈ لائن پر ملاقات کی۔
10 منٹ طویل اس ملاقات انٹونی بلنکن نے واضح کیا کہ روس نیو اسٹارٹ معاہدہ معطل کرنے پر نظرثانی کرے اور روس میں قید امریکی شہری کو رہائی دی جائے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے روس سے یوکرین جنگ روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک یوکرین کا دفاع کرنا پڑا کریں گے۔
دوسری جانب امریکی مطالبات پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا ردعمل سامنے نہیں آسکا۔