ترکیہ زلزلے سے گزین ٹپ کا تاریخی قلعہ بھی بری طرح متاثر

استنبول (پا ک ترک نیوز)
ترکیہ کے جنوب مشرقی علاقوںمیںآنے والے 7.4 شدت کے زلزلے سے ساہنبے میں واقع گزین ٹپ کے تاریخی قلعے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید زلزلے کے نتیجے میں گزین ٹپ کے تاریخی قلعہ کے مشرقی، جنوب اور جنوب مشرقی حصوں میں کمرے اور دیواریں زلزلے سے تباہ ہو گئے ہیں جنکا ملبہ سڑک پر بکھر ا ہوا ہے۔دربار کے اردگرد لوہے کی ریلنگ اردگرد فٹ پاتھوں پر بکھری ہوئی ہے۔ قلعے کی بیرونی دیوار بھی کئی مقامات پر گر گئی ہے۔ جبکہ فصیل میں زلزلے کے بعد بڑی دراڑیں آ گئی ہیں اور فصیل کی برجیوں کا ملبہ بکھرا ہوا ہے
دوسری طرف، قلعے کے ساتھ واقع تاریخی شیروانی مسجدجو کہ 17ویں صدی میں تعمیر کی گئی تھی کا گنبد اور مشرقی دیوار جزوی طور پر منہدم ہو گئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More