بھارتی فضائیہ کا گروپ کیپٹن اپنی ہی قیادت کی غلطی کی بھینٹ چڑھ گیا

 

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) آپریشن سوئفٹ رٹارٹ کے دوران بھارتی ہیلی کاپٹر گرانے کا پاکستان کا دعویٰ سچ ثابت ہوگیا، بھارتی فضائیہ کے گروپ کیپٹن سمن رائے چودھری کی کورٹ مارشل رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا۔
کیپٹن سمن رائے چودھری اور ونگ کمانڈر شیام نے پاکستان کے خلاف جوابی کارروائی میں اپنا ہی ہیلی کاپٹر مار گرایا تھا، بھارتی فضائیہ کی طرف سے کیپٹن سمن رائے اور ونگ کمانڈر شیام کو سزا سنا دی گئی ہے، ہیلی کاپٹر گرائے جانے سے بھارتی فضائیہ کے 6 اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
پاکستان ائیرفورس نے فروری 2019 میں شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کا جنگی طیارہ مارگرایا تھا۔ آپریشن ’ سوفٹ رٹارٹ ‘ کے دوران پاکستان کی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے بھارتی غلطی کا پردہ فاش کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بھارت نے اپنا ہی ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے۔ بھارت نے اسے مسترد کرتے ہوئے من گھڑت اور جھوٹ قرار دیا تھا۔
واقعہ کی منظر عام پر آنے والی رپورٹ میں بھانڈا پھوٹ گیا کہ بھارتی فضائیہ کے گروپ کیپٹن سمن رائے چوہدری اور ونگ کمانڈر شیام نیتھانی نے پاک فضائیہ کی جوابی کاروائی کے دوران “گھبراہٹ” میں اپنا ہی ہیلی کاپٹر مار گرایا تھا۔
بھارتی فضائیہ کی طرف سے گروپ کیپٹن سمن رائے چوہدری کو”کورٹ مارشل” اور ونگ کمانڈرشیام نیتھانی کو severe reprimand کی سزا سنا دی گئی۔ ہیلی کاپٹر گرائے جانے کے نتیجے میں بھارتی ائیرفورس کے 6 اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک ہوئے تھے
گروپ کیپٹن سمن رائے چوہدری کا حکم عدولی اور بد حواسی میں اپنا ہی ہیلی کاپٹر مار گرانے پر کورٹ مارشل کیا گیا۔ گھبراہٹ اور پریشانی کے عالم میں دئیے گئے احکامات سے بھارتی فضائیہ کو 133.3 کروڑ کا نقصان پہنچا۔
گروپ کیپٹن سمن رائے چوہدری اور ونگ کمانڈر شایام نتھانی کی سزا نے پاکستانی دعوے کی تصدیق کر دی۔ نت نئے اسکینڈلز نے بھارتی افواج کی ساکھ اور عزت خاک میں ملا دی ہے۔ آپریشن سوفٹ رٹارٹ کی ہزیمت کو چھپانے کیلئے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو ویر چکرا کا اعزاز بھی دیا گیا تھا۔
بھارتی عوام سوال کررہے ہیں کہ کیا اسکینڈلز زدہ بھارتی فوج ایک پیشہ ورانہ فوج کہلانے کی مستحق ہے جو مسلسل آنکھوں میں دھول جھونکتی رہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More