محکمہ موسمیات نے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) محکمہ موسمیات نے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔22 سے 26 جولائی کے دوران بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہو رہی ہیں۔ مغربی لہر ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہے جو آئندہ چند روز تک برقرار رہے گی۔
22 سے26جولائی کےدوران کشمیر ، گلگت بلتستان میں بارش متوقع ہیں جبکہ مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی میں بارش کا امکان ہے۔پنجاب ،خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔
کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔22 سے26 جولائی کےدوران اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ اورلاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 22 اور 23 جولائی کے دوران ڈیرہ غازی خان اور ملحقہ شمال مشرقی بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔22سے 24 جولائی کے دوران موسلادھار بارش کے باعث کراچی اور حیدرآباد کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More