انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے جنوب مشرقی علاقوں میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں جاں بحق افراد کی تعداد 50ہزار سے تجاوز کر گئی۔
تفصیلات کےمطابق ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) نے بتایا کہ ترکیہ کے جنوب مشرق میں کہرامنماراس کے مرکز میں آنے والے دو زلزلوں سے مرنے والوں کی تعداد 50,096 تک پہنچ گئی ہے۔
6 فروری کو 7.7 اور 7.6 شدت کے تباہ کن زلزلوں نے ترکیہ اور پڑوسی ملک شام کے جنوب مشرقی علاقے کو متاثر کیا اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا جس کے باعث ہزاروں عمارتوں بھی منہدم ہوگئی تھیں ۔
نائب صدر فوات نے کہاکہ زلزلے کے بعد سے اب تک 480,000 خیمہ بستیوں کے ساتھ 354 ٹینٹ سٹی ایریاز قائم کیے جا چکے ہیں، اور 1.9 ملین شہریوں کو خیموں کے ذریعے رہائش فراہم کی جا رہی ہے۔ صوبوں میں 245 کنٹینر شہروں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جن میں کل 108,155 کنٹینرز ہیں۔
جبکہ 25,000 کنٹینرز کی تنصیبات پہلے ہی مکمل ہو چکی ہیں، اور وہاں کل 96,444 شہریوں کو پناہ دی جا رہی ہے،”