ترکیہ، شام تباہ کن زلزلوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 45ہزار سے تجاوز کر گئی

انقرہ (پاک ترک نیوز)
تباہ کن زلزلوں کے بعددنیا بھر سے ترکیہ اور شام میں انسانی امداد پہنچنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔اور دونوںملکوں میںجاری تلاش اور بچاؤ کی سرگرمیوں کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 45ہزار سے زائد اور زخمیوں کی تعداد بھی ایک لاکھ 40تک پہنچ گئی ہے۔
ترکیہ کے سرکاری میڈیا میں جاری ہونے والی اے ایف اے ڈی کی رپورٹ کے مطابق
جنوب مشرقی ترکیہ اور شمالی شام میں دو بڑے زلزلوں کے بعد بے گھر ہونے والے ہزاروں افراد کو مدد فراہم کرنے کے لیے دنیا بھر سے امداد اکٹھی کی جا رہی ہے۔اور تباہی کے 13ویں دن ترکیہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 39,672 ہو گئی ہے۔ اور یہ 100 سالوں میں ملک کی سب سے مہلک آفت ہے۔
اسی طرح شمالی شام میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5,900 تک پہنچ گئی ہے جس سے دونوں ممالک میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد کم از کم 45,486 ہو گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More