سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی مثبت رجحان ،65ہزار پوائنٹس کی حد بحال

کراچی(پاک ترک نیوز) نئے سال کے مسلسل دوسرے روز بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ۔ انڈیکس 65ہزار کی حد پار کر گیا ۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ کھلتے ہی 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے ساتھ 100 انڈیکس 65 ہزار پوائنٹس سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔
گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 2210 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 64 ہزار 661 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 14 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 282 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 86 پیسے پر بند ہوا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More