وزیراعظم کی عوام سے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے عطیات کی اپیل

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لئے عطیات دینے کی عوام کو اپیل کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مخیر حضرات، اداروں اور عوام سے ترکیہ کے لئے دل کھول کر عطیات دینے کی اپیل کردی ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں نے "پی ایم ریلیف فنڈ فار ترکیہ ارتھ کوئیک وکٹمز” قائم کردیا ہے،عوام اور مخیر حضرات اکاؤنٹ نمبر G-12166 میں فراخ دلانہ عطیات جمع کرائیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترکیہ کے برادر ملک میں 7.8 شدت کے زلزلے سے قیامت صغری کا منظر ہے۔ترکیہ میں زلزلے سے ہزاروں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ نے پاکستان کے قومی مفادات کے تحفظ اور عوام کو درپیش مشکلات میں ہمیشہ مخلصانہ اور فراخ دلانہ مدد کی ہے۔
ترکیہ نے 2005 کے زلزلے، 2010 اور 2022 کے تباہ کن سیلابوں میں مخلصانہ اور فراخ دلانہ مدد کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام بھی ترکیہ کے اپنے بھائیوں اور بہنوں کی بھرپور مدد کریں۔ترکیہ کے عوام کی مدد ہماری دینی زمہ داری ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More