ورلڈ کپ 2023کے شیڈول کا اعلان ،پاک بھارت ٹاکرا15اکتوبر کواحمد آباد میں ہوگا

دبئی(پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ورلڈ کپ 2023ء کے شیڈول کا اعلان کردیا، روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ہوگا۔
افتتاحی میچ 5 اکتوبر کو دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔روایتی حریف پاکستان اور بھارت 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ٹکرائیں گے، پاکستان ٹیم 6 اکتوبر اور 12 اکتوبر کو کوالیفائرز کیخلاف میچ کھیلے گی۔پاکستان کا 20 اکتوبر کو آسٹریلیا اور 23 اکتوبر کو افغانستان سے مقابلہ ہو گا۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے احمد آباد کے نریندرا مودی سٹیڈیم میں میچ کھیلنے سے انکار کردیا ہے، تاہم پی سی بی نے کہا تھا کہ اگر قومی ٹیم فائنل میں پہنچی تو احمد آباد میں میچ کھیلے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More