دوسرا کارگو جہاز 1200خیمے لیکر ترکیہ روانہ

 

لاہور(پاک ترک نیوز) ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے NDMA اور افواج پاکستان مسلسل اپنی کاوشیں جاری رکھے ہو ئے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے ترکیہ کے متاثرہ بہن بھائیوں کیلئے ایک اور امدادی کھیپ روانہ کردی گئی۔دوسرا کمرشل کارگو جہاز 1200 سردیوں اور آگ سے بچاؤ کے خیمے لے کر ترکیہ روانہ ہوگیا۔
گذشتہ روز پہلا کمرشل کارگو جہاز 90 ٹن وزن جس میں 1200 سردیوں کے خیمے شامل ہیں لے کر ترکیہ کے شہر اڈانہ پہنچا تھا۔
دونوں پروازیں امدادی ائیر برج آپریشن کا حصہ ہیں جس کے تحت 34 کارگو فلائٹس مشن ترکیہ جائیں گی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More