2024سمر اولمپک کھیلوں کی مشعل روشن کر دی گئی

اولمپیا۔ یونان(پاک ترک نیوز)
رواں سال پیرس میں منعقد ہونے والی سمر اولمپک کھیلوں کی مشعل نے ایک روایتی تقریب کے دوران قدیم اولمپیا میں کھیلوں کی جائے پیدائش پر روشن ہونے کے بعد اپنا سفر شروعکر دیا ہے۔
منگل کے روز یہاںاداکارہ میری مینا نے ایک قدیم یونانی اعلیٰ کاہن کے کردار میں قدیم یونانی اساطیر کی دیوی ہیرا کے 2,500 سال پرانے مندر کے سامنے ابر آلود آسمان کی وجہ سے مقعر آئینے کے بجائے بیک اپ شعلے کا استعمال کرتے ہوئے مشعل کو روشن کیا۔
ہیلینک اولمپک کمیٹی کے مطابق تقریباً 600 مشعل بردار اولمپک کے شعلے کو یونان بھر میں تقریباً 5,000 کلومیٹر تک لے جائیں گے جو درجنوں شہروں اور آثار قدیمہ کے مقامات سے گزریں گے۔
اولمپک مشعل کو 26 اپریل کو 1896 میں پہلے جدید اولمپکس مقام انعقاد ایتھنز کے پیناتھینیک اسٹیڈیم میں پیرس 2024 کے منتظمین کے حوالے کیا جائے گا ۔اوراگلے دن یہ تین بادبانوں والے قدیم فرانسیسی بحری جہاز بیلم پر سوار ہو گا جسے 1896 میں پیریئس بندرگاہ پر پانی میں اتارا گیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More