نیویارک (پاک ترک نیوز)
امریکی صدر جو بائیڈن آج کیف حکومت کو جدید ترین ابرامز ایم۔ون ٹینکوں کی فراہمی کے بارے میں باضابطہ اعلان کریں گے۔
امریکی میڈیانے امریکی انتظامیہ کے ایک نامعلوم اہلکار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ صدر بائیڈن بدھ کے روز یوکرین کو ابرامز ٹینکوں کی فراہمی کے اپنے فیصلے کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ان ٹینکوں کی خریداری اورفراہمی کا معاہدہ کیا جائے گا۔اور ٹینک پینٹاگون کے ہتھیاروں سے نہیں لئے جائیں گے۔
میڈیا نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ امریکی انتظامیہ جدید ترین ابرامز ایم۔ون ٹینکوں کی ایک بڑی تعداد کو یوکرین بھیجنے پر مائل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کھیپوں کا اعلان آجکل میں کیا جا سکتا ہے۔ یہ قدم جرمنی کے ساتھ معاہدے کا حصہ بنے گا۔ جس میں برلن ہی کی طرف سے لیوپارڈ 2 ٹینکوں کی ایک چھوٹی تعداد کیف بھیجی جائے گی۔ نیز جرمنی کی طرف سے پولینڈ کے ذریعے ان جرمن ساختہ ٹینکوں کی کھیپ کی منظوری بھی منصوبے میں شامل ہے۔ میڈیانے امریکی انتظامیہ کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ امریکہ کم از کم 30 ابرامز ٹینک یوکرین کو فوجی امداد کے طور پر بھیج سکتا ہے۔ ذرائع نےمیڈیا کو بتایا کہ اس ہفتے کے آخر میں اس موضوع پر اعلان کیا جا سکتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ سامان موجودہ امریکی ذخیرے سے حاصل کرنے کے بجائے ٹھیکیداروں سے خریدا جائے گا۔
اگلی پوسٹ