کیف (پاک ترک نیوز) مغربی اتحاد یوکرین کو روس سے جنگ کیلئے بکتر بند گاڑیاں فراہم کرے گا ۔
اس حوالے سے فرانسیسی ایک فرانسیسی اہلکار کا کہنا ہے کہ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو ٹیلی فون کے ذریعے بتایا کہ ان کی حکومت یوکرین کی دفاعی کوششوں میں مدد کے لیے فرانسیسی ساختہ لائٹ AMX-10 RC بکتر بند جنگی گاڑیاں بھیجے گی۔
فرانسیسی اہلکار کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ یوکرین کی فوج کی حمایت میں مغربی ساختہ بکتر بند گاڑیاں فراہم کی جا رہی ہیں۔تاہم فرانسیسی اہلکار نے اس بارے میں مزید کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی ہیں کہ یہ بکتر بند گاڑیوں کس وقت یوکرین کو فراہم کی جائیں گی یا ان کی تعداد کیا ہو گی۔لیکن کہا کہ فرانسیسی فوجی گاڑیوں کی دیگر اقسام کی ممکنہ ترسیل کے حوالے سے بات چیت جاری رہے گی۔
یوکرین نے روسی افواج سے لڑنے کیلئے بھاری ٹینکوں کی بھی درخواست کی تھی اس حوالے سے کوئی پیش رفت ابھی تک نہیں ہوئی۔