اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سرکاری حج اخراجات میں 45سے 50ہزار تک کمی کاامکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کا کہناہے کہ عازمین کیلئے 45سے 50ہزارروپے تک کا ریلیف ممکن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
ایڈیشنل سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹرعطا الرحمان نے کہا کہ پاکستانی کرنسی مزید گراوٹ کا شکارنہ ہوئی توفائدہ پاکستانی عازمین کومنتقل کریںگے۔عازمین حج کیلئے 45 سے 50ہزارروپے تک ریلیف ممکن بنانے کی کوشش ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت سے مذاکرات کرکے حج پیکیج کوسستا کرنے کی کوشش کررہے ہیں،کوشش ہے شمالی ریجن کیلیے حج پیکج 11 لاکھ 75 ہزارسے 11 لاکھ 30 ہزارتک لایا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی ریجن کیلیے حج پیکج 11لاکھ 65 ہزارسے11 لاکھ 20 ہزارتک لایا جائے۔