ٹام کروز کی فلم مشن امپاسیبل سیون کا اٹلی میں پریمیئر

روم(پاک ترک نیوز)
ہالی ووڈ کے نامور اداکار ٹام کروز کی پہچان بننے والی ایکشن تھرلر فلم سیریز مشن امپاسیبل کی ساتویں فلم کا عالمی پریمیئر کی رنگا رنگ تقریب میں کاسٹ سمیت پرستاروں نےبھرپور شرکت کی۔
اطالوی دارالحکومت روم میں پیرکی شب مشن امپاسیبل ڈ یڈ ریکوننگ پارٹ و ن کے پریمیئر میںٹام کروز اور میک کوری کے ساتھ برطانوی اداکارہ ہیلی ایٹ ویل اور وینیسا کربی، برطانوی اداکار سائمن پیگ، کورین فرانسیسی اداکارہ پوم کلیمینٹیف اور امریکی اداکار ایسائی مورالس نے مشہور ہسپانوی سٹیپس پر ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئے۔یہ فلم کووڈ19 وبائی بیماری کی وجہ سے تین سالوں میں مکمل کی گئی ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےکروز نے کہا، "جب سے میں چھوٹا تھا میرا مقصد فلمیں بنانا اور دنیا کا سفر کرنا تھا۔ اور صرف سیاح بننا نہیں، بلکہ اس دنیا میں کام کرنا اور وہاں رہنا اور ان کی ثقافت کو سمجھنا تھا ۔ چنانچہ اپنی فلموں کے ذریعے، میں اسے حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہوں کیونکہ یہاں ہر ایک نے مجھے اپنے ساتھ تفر یح کر نے کی اجازت دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک اعزاز ہے جسے میں نے ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے۔
سیریز کی تازہ ترین فلم میں دکھایا جائے گا کہ ایتھن ہنٹ (ٹام کروز) اور ان کی امپاسیبل مشنز فورس (آئی ایم ایف) ٹیم اپنے "ابھی تک کے سب سے خطرناک مشن” کا آغاز کرتے ہوئے ایک ایسے نئے ہتھیار کے غلط ہاتھوں میں جانے سے پہلےسراغ لگانے کے لیےحرکت میں آتی ہے جو انسانیت کو خطرے میں ڈال سکتا ہے ۔
دریں اثناء روم کے چیگی پیلس میں کروز کا استقبال اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے کیا۔میلونی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں کروز کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ اٹلی کا دارالحکومت ٹام کروز کی تازہ ترین فلم کا مرکزی کردار ہے۔ آج روم میں ورلڈ پریمیئر ہمارے لئے خوشی کا باعث ہے۔یاد رہے کہ مشن امپاسبل، ڈیڈ ریکوننگ پارٹ ون کے کچھ مناظر اٹلی کے دارالحکومت میں شوٹ کیے گئےہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More