انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ اور مصر نے اعلیٰ ترین سفارتی سطح پر دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے سفیروں کا تقرر کردیا۔
ترکیہ کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں، قاہرہ اور انقرہ نے کہا کہ ترکیہ نے صالح متلو سین کو قاہرہ میں اپنا سفیر نامزد کیا اور مصر نے اس کے بدلے میں عمرو الہامی کو انقرہ میں اپنا سفیر نامزد کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی سطح میں اضافہ دونوں ممالک کے صدور کے فیصلے کے مطابق عمل میں لایا گیا۔اس قدم کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی ہے اور ترکیہ اور مصری عوام کے مفادات میں دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کی باہمی خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان 2020میں تعلقات منقطع ہوگئے تھے ۔
دونوں ممالک نے 2023 میں متعدد بار وزارتی سطح پر بات چیت کی ہے، ایک دوسرے کو دوستانہ پیغامات بھی بھیجے ہیں اور مکمل سفارتی تعلقات کی بحالی پر کھل کر بات چیت کی ہے۔