انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے داعش سے تعلق کے شبہ میں متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔
ترکیہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مسلح گروپ داعش سے تعلق کے شبہ میں درجنوں افراد کو حراست میں لیا ہے۔
خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق آپریشن ہیروز-37 میں کم از کم 29 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ یہ گرفتاریاں نئے سال کی تقریبات سے قبل ترکی کی سکیورٹی فورسز کی مہم کے دوران کی گئی ہیں۔
وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر بتایا کہ گرفتار افراد استنبول میں گرجا گھروں اور عبادت گاہوں کو پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جسے ناکام بنا دیا گیا ہے ۔
ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو کے مطابق مشتبہ افراد میں داعش کے تین مبینہ سینئر جنگجو بھی شامل ہیں۔ اس میں مزید کہا گیا کہ انقرہ میں عراقی سفارت خانے پر حملے کے منصوبے بھی شامل تھے۔