ترکیہ نے پاکستان کی خاطر بھارت کے دفاعی آلات پر پابندی عائد کردی،دہلی انقرہ تعلقات کشیدہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے پاکستان کے حق میں بھارت کو دفاعی برآمدات پر ’بلینکٹ بان‘ لگا دیا۔ دہلی، انقرہ تعلقات میں مزید دراڑیںپڑ گئیں ۔
ترکیہ اور بھارت کے تعلقات میں کمی آئی ہے۔ ترک حکومت نے دنیا میں ہتھیاروں کے سب سے بڑے درآمد کنندگان میں سے ایک ہندوستان کو فوجی ساز و سامان کی برآمد پر جامع پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ اقدام نئی دہلی کی جانب سے ہندوستانی شپ یارڈ میں جہاز سازی کے منصوبے میں شامل ایک ترک فرم کے ساتھ معاہدہ منسوخ کرنے کے چند ماہ بعد سامنے آیا ہے۔
ترک حکومت کی جانب سے اس بارے میں کوئی بڑا باضابطہ اعلان کیا گیا تاہم فیصلہ ترک پارلیمنٹ کے بند کمرے کے اجلاس میں کیا گیا۔
خارجہ امور کی کمیٹی میں ہونے والی بحث کے منٹس کے مطابق ترکیہ کی سب سے بڑی ہتھیاروں کی خریداری کے ادارے پریزیڈنسی آف ڈیفنس انڈسٹری (SSB) کے ڈپٹی چیئرمین مصطفیٰ مرات شیکر نے بھارت کے حوالے سے حکومت کی خفیہ پالیسی کا انکشاف کر دیا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More