ترکیہ دہشت گرد گروہوں کیخلاف بیرون ملک فوجی قیام میں توسیع کا خواہشمند

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ PKK، YPG اور داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کے خلاف بیرون ملک اپنے فوجیوں کے قیام کو بڑھانے کا خواہشمند ہے ۔
اس حوالے سے کل اجلاس ہونے والا ہے تاکہ اس کے لیے ایک مینڈیٹ پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے اس ماہ کے آغاز پر پارلیمنٹ میں عراق اور شام میں موجود ترک فوجیوں کے معاہدے میں دو سال کی تجدید کیلئے ایک تحریک جمع کروائی ہے ۔ عراق میں شامل میں ترک فوجیوں کی میعاد 30اکتوبر کو ختم ہونے والی ہے ۔
تحریک میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ کی جنوبی زمینی سرحدوں سے متصل علاقوں میں پیشرفت اور جاری تنازعات کے ماحول سے قومی سلامتی کو لاحق خطرات اور خطرات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
تحریک میں کہا گیاہے کہ ترکیہ اپنے پڑوسی ملک عراق کی علاقائی سالمیت، قومی اتحاد اور استحکام کے تحفظ کو بہت اہمیت دیتا ہے، "عراق میں PKK اور داعش کے عناصر کا مسلسل وجود اور نسلی بنیاد پر علیحدگی کی کوششوں کا براہ راست اثر ہے۔ جس سے علاقائی امن، استحکام اور ہمارے ملک کی سلامتی کو خطرات درپیش ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More