قونیہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کے کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ نے کہا ہےکہ وہ جلد ہی مقامی اور بین الاقوامی سطح پر ڈیپ فیک ویڈیوز کا پتہ لگانے کے لیے نیاسافٹ ویئر متعارف کروائے گا۔
سینٹر فار کاؤنٹرنگ ڈس انفارمیشن کے سربراہ ادریس کرداس نے سطی صوبہ قونیہ میں ایک کانفرنس میں کہاہے کہ وہ غلط معلومات کو روکنے اور معاشرے کو درست معلومات فراہم کرنے کے لیے تمام سرکاری اداروں کے تعاون سے 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں۔ڈس انفارمیشن کا مقابلہ کرنے کے مرکز کے طور پرہم سافٹ ویئر پر کام کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ یہ جلد ہی تیار ہو جائے گا۔ ایک یا اس سے زیادہ مہینے میں ہم ایک ایسی ایپلی کیشن لانچ کریں گے جو ان ڈیپ فیک ویڈیوز کا پتہ لگائے گی۔ ہم اسے ترکیہ اور دنیا بھر کے دیگر ممالک کو پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈیپ فیک ویڈیوز افراد کی نقالی کرنے والی مصنوعی تصاویر کا استعمال کرتی ہیں جو ڈیٹا اور مشین لرننگ میں ترقی کی وجہ سے تیزی سےمستعمل ہوتی جا رہی ہیں۔
ادریس کرداس نے کہا کہ ڈیجیٹل دور کے مواقع کو استعمال کرتے ہوئے وہ شعوری طور پر ان لوگوں کے خلاف حقیقی معلومات کو ظاہر کرتے ہیں جو وقتاً فوقتاً معلومات کے ساتھ ہیرا پھیری کے ساتھ مختلف چینلز پر معاشروں کو گمراہ کرنے، دھوکہ دینے اور افواہ سازی کرنے کا مقصد رکھتے ہیں۔