کمپالا (پاک ترک نیوز)
یوگنڈا کی حکومت نے ترکیہ کے یاپی مرکیزی کے ساتھ 272 کلومیٹر طویل ریلوے سیکشن کی تعمیر کے لیے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ جس کا مقصد علاقائی تجارت کو بڑھانا ہے۔
یوگنڈا کے اسٹینڈرڈ گیج ریلوے (ایس جی آر) کے پروجیکٹ کوآرڈینیٹر پیریز وامبرو نے کہا ہے کہ یوگنڈا کی حکومت نے ایک ترک تعمیراتی فرم کے ساتھ اپنے سب سے بڑے ترقیاتی منصوبوں میں سے ایک کے پہلے حصے کی تعمیر کا معاہدہ کیا ہے۔ یہ معاہدہ منصوبہ 1,700 کلومیٹر الیکٹرک ریل لائن کے پہلے حصے کے لیے ہےاور اس حصے پر 3 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔وامبرو نے کہا کہ اس کی تعمیر نومبر میں شروع ہوگی۔
یوگنڈا کی ورکس منسٹری کے مستقل سکریٹری بگیا ویسوا نے دستخط کی تقریب میں کہا کہ یہ منصوبہ تجارت میں اضافہ کرے گا اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات کو کم کرے گا۔
معاہدے پر کمپالا میں وائیسوا اور یاپی مرکیزی ہولڈنگز کے وائس چیئرمین اردم آریو اولو نے دستخط کیے تھے۔ یوگنڈا کے وزیر برائے ورکس اینڈ ٹرانسپورٹ جنرل ایڈورڈ کٹومبا وامالا اور ترکی کے سفیر فتح اک بھی اس موقع پر موجود تھے۔