امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار اور نائب امریکی صدر کملا ہیرس نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔

صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے سوشل میڈیا ایپ X پر صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا اعلان کیا۔ کملا ہیرس نے کاغذات نامزدگی پر دستخط کرتے وقت کی تصویر بھی شئیر کی۔

صدارتی امیدوار کملا ہیرس کا بیان میں کہنا تھا کہ میں نے باضابطہ طور پر امریکی صدارت کی امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی پر دستخط کردئیے ہیں۔ میں ایک ایک ووٹ حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کروں گی۔ نومبر میں ہمارے لوگوں کی طاقت ور مہم کامیاب ہوگی۔

واضح رہے کہ امریکہ کے سابق صدر بارک اوباما نے کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما کو یقین ہے کہ کملا ہیرس امریکا کی بہترین صدر بنیں گی۔ صدر جوبائیڈن کی جانب سے صدارتی انتخاب سے دستبرداری کے بعد  59 سالہ کملا ہیرس نے اپنی مہم کا آغاز کیا تھا۔

امریکا میں 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن پارٹی کے امیدواراور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More