مستقبل میںنئے مادی اصولوں سے مطابقت رکھنے والےہتھیار کسی بھی ملک کی سلامتی کو قریبی تاریخی تناظر میں یقینی بنائیں گے۔ صدر پوٹن کا 8ویں ایسٹرن اکنامک فورم میں اظہار خیال
ولادیووسٹاک (پاک ترک نیوز)
روس کےصدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہےکہ نئے مادی اصولوں کا استعمال کرتے ہوئے بنایا جانے والا جدید اسلحہ قریبی تاریخی تناظر میں ملکوں کی سلامتی کو یقینی بنائے گا اور روسی حکام کو اس کا احساس ہے۔
8ویں ایسٹرن اکنامک فورم (ای ای ایف) میں کلیدی اجلاسوں کے ماڈریٹرز کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران صدرپیوٹن نے کہا کہ اگر کوئی سیکورٹی کے دائرے میں نظر ڈالیں تو مستقبل میںنئے مادی اصولوں سے مطابقت رکھنے والےہتھیار کسی بھی ملک کی سلامتی کو قریبی تاریخی تناظر میں یقینی بنائیں گے۔ ہم اسے اچھی طرح سمجھتے ہیں اور اس پر کام کر رہے ہیں۔
نئے مادی اصولوں پر مبنی ہتھیاروں کی تیاری میں نئی ٹیکنا لوجیز اور عمل کے اصولوں کا استعمال شامل ہے۔ اس طرح کے ہتھیاروں میں لیزر، الٹراسونک، ریڈیو فریکوئنسی ہتھیار اور دیگر شامل ہیں۔
اجلاس کے دوران صدر پوٹن نے بتایا کہ روس میں مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی پیداوار 2030 تک تین گنا ہو جائے گی۔اور اس کی مقدار بڑھ کر 64 ملین ٹن سالانہ ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں آرکٹک کے علاقے میں کام کے لیے مرمانسک کے مرکز میںنئیا یل این جی لائنیں شروع کرنے کا بنیادی فیصلہ کیا گیاہے۔ ان کے مطابق یہ روس کے شمالی علاقوں کی ترقی اور ملک کی تکنیکی خودمختاری میں اہم کردار ادا کرے گا۔
روس کانگریس فاؤنڈیشن کے زیر ہتمام تین روزہ 8 واں ایسٹرن اکنامک فورم (ای ای ایف) ولادیووسٹاک میں 10-13 ستمبر 2023 تک منعقد ہو رہا ہے۔ اور اس سال کے فورم کا نعرہ ہےـ”دنیاشراکت داری، امن اور خوشحالی کی راہ پر”۔امسال فورم میں 40سے زائد ملکوں کے مندوب اور ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔