اب تک سوا دو لاکھ عازمین روضہ رسول پر حاضری دے چکے ہیں:سعودی وزارت حج

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز)حج کے لئے حجاز مقدس جانے والوں میں سے اب تک دو لاکھ 15ہزار کے قریب عازمین حج مسجد نبوی کی زیارت اور روضہ رسول پر حاضری کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔
ان میں سےایک لاکھ 30ہزار سے زائد عازمین حج کومدینہ منورہ کا قیام مکمل ہونے پر مکہ مکرمہ منتقل کر دیاگیا ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے ہفتہ کے روز جاری ہونے والے اپنے بیان میںکہا ہےکہ حج پروازوں کے آغاز سے اب تک ایک لاکھ 89 ہزار 447 عازمین امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کےذریعے مدینہ منورہ پہنچائے گئے ہیں ۔
جبکہ بری راستے سے 17 ہزار 344 عازمین حج الھجرۃ استقبالیہ سینٹر سے مدینہ منورہ میں داخل ہوئےہیں۔وزارت نے بتایاہے کہ ایک لاکھ 30 ہزار 308 عازمین مدینہ منورہ کا قیام مکمل ہونے پر مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں جبکہ مدینہ منورہ میں اس وقت موجود مختلف ممالک کےعازمین کی تعداد 83 ہزار882 ہے۔
وزارت نے بیان میں کہاہے کہ حکام عازمین حج کی خدمت اور ان کی یادوں کو خوشگوار بنانے کے لیے چوبیس گھنٹے کوشاں ہیں۔کورونا وبا کے بعد یہ پہلا حج ہے جس میں بیرون ملک سے عازمین کو آنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس سال دس لاکھ افراد فریضہ حج ادا کریں گے۔عازمین حج کی خدمت کے لئےحرمین شریفین کی انتظایمہ نے حج آپریشنل پلان کے تحت دس ہزار کارکنوں کو تعینات کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More