براؤزنگ زمرہ

تجارت

ایشیائی بینک ،سٹیٹ بینک اور شماریات بیورو نے پاکستان کی معیشت کو درست سمت گامزن قرار دیدیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک، سٹیٹ بینک اور شماریات بیورو پاکستان نے اپنی رپورٹس میں کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت گزشتہ 9ماہ سے درست سمت کی جانب گامزن ہے ۔ تفصیلات کےم طابق اے ڈی بی، سٹیٹ بینک اور شماریات بیورو کی رپورٹس 3 سہ ماہیوں کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) نے معیشت کو درست راہ پر گامزن کرنے کیلئے پالیسی کی سطح پر سرتوڑ کوششیں کیں۔ گزشتہ 9 ماہ سے پاکستان کی معیشت درست سمت پر چل رہی ہے، سال 2023 کی نسبت رواں سال پاکستان کی معاشی…

پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے پر غور کر رہے ہیں۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

ریاض(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےکہا ہے کہ ان کی حکومت پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا اقدام اٹھانے پر غور کر رہی ہے۔تاکہ ملک میں خواتین کی مالی شمولیت اور تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کے خصوصی اجلاس کے دوران وزیر خزانہ اورنگزیب نے پاکستان کی جانب سے ڈیجیٹل کرنسی اپنانے کے حوالے سے اپنی سوچ کا اظہار کیا۔ مالی شمولیت سے متعلق تحفظات کا حل بتاتے ہوئے وزیر خزانہ نے پاکستان میں غریب خواتین کو فراہم کی…

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1ارب ڈالر کی منظوری دیدی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)بین الااقوامی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف )نے پاکستان کیلئے قرضہ پروگرام کی 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط کی منظوری دے دی۔ واشنگٹن میں پاکستان سے متعلق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر فوری جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ عالمی مالیاتی ادارے نے آخری قسط کی منظوری اسٹینڈ بائی اریجمنٹ کے تحت دی ہے، 3 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو 1.9 ارب ڈالر پہلے مل چکے ہیں۔ اجلاس میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے پاکستانی…

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی آج منظوری کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہو گا، آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالرز قسط کی منظوری متوقع ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کا کیس منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، منظوری کے بعد سٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان کو تیسری اور آخری قسط موصول ہو گی۔ سٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کر چکا ہے، سٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدہ میں رہتے پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے…

وزیراعظم آئی ایم ایف سے منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات

ریاض (پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی مالیاتی ادارے کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے آج عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائینز پر اہم ملاقات کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے دو بارہ منتخب ہونے کے بعد یہ ان کی ایم ڈی آئی ایم ایف کے ساتھ پہلی ملاقات تھی۔ ان کی آخری ملاقات جون 2023 میں پیرس میں سمٹ فار نیو گلوبل فنانشل پیکٹ دوران ہوئی تھی ۔ وزیر اعظم نے محترمہ جارجیوا کا گزشتہ سال آئی ایم ایف سے 3 بلین امریکی ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) حاصل کرنے میں پاکستان کی حمایت…

پاکستان بزنس کونسل کا برآمدات بڑھانے کیلئے مربوط پالیسیوں کا مطالبہ

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ برآمدات کو فروغ دینے اور وزارتوں کے درمیان سائلو ورکنگ اور تقسیم کو دور کرنے کے لیے درآمدات کے متبادل کی حوصلہ افزائی کے لیے پالیسیوں اور اقدامات کا ایک مربوط اور مستقل سلسلہ اپنائے۔ وزیر تجارت جام کمال خان کو لکھے گئے خط میں پی بی سی کے چیف ایگزیکٹیو احسان ملک نے وزیراعظم کی ملکیت اور سہ ماہی پیش رفت کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا تاکہ برآمدات اور خود انحصاری کو وہ اہمیت دی جائے جس کے وہ تمام اہم وزارتوں سے مستحق…

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) مہنگائی کی ماری عوام کو معمولی ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے ۔ حکومت نے یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پٹرول کی قیمت میں 5 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 48 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 8 روپے 27 پیسے فی لٹر تک کمی کی جا سکتی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی پٹرول 1.86 ڈالر سستا ہو کر 107.16 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل 4.30 ڈالر کی کمی کے بعد 104.76 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے۔

پاکستان چین کو ڈیری مصنوعات کی برآمد کے لیے تیار

لاہور (پاک ترک نیوز) پاکستان چین کو ڈیری مصنوعات کی برآمد شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ پاکستان جلد ہی شیخوپورہ میں تیار کردہ جدید ترین فارم کے ذریعے چین کو ڈیری مصنوعات کی برآمد شروع کر دے گا۔ سیکرٹری لائیو سٹاک مسعود انور نے ایکسپو سنٹر میں پاکستان ایگریکلچر کولیشن کے ایگری کنیکشنز 2024 میں بات کرتے ہوئے کہا کہ چائنا کسٹمز کی ایک ٹیم نے حال ہی میں شیخوپورہ میں ہمارے ایف اے ایم فارم کا دورہ کیا ہے اور پاکستان کو ڈیری مصنوعات کی برآمدات کے لیے غیر سرکاری طور پر منظوری دے دی ہے۔ سیکرٹری زراعت…

اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور

کراچی(پاکترک نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان مسلسل جاری ہے اور آج 72 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرنے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ مثبت معاشی اشاریوں کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں انڈیکس نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ غیرملکیوں کی سیمنٹ ،بینکنگ سمیت دیگر شعبوں میں خریداری سرگرمیوں سے کاروباری دورانیے میں ایکسچینج میں آج 728پوائنٹس کی تیزی آگئی جس کے نتیجے میں ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس نے 72000پوائنٹس کی سطح عبور کرلی۔کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 72087پوائنٹس کی نئی…

معاشی استحکام کیلئے آئی ایم ایف کا پروگرام ضروری ہے،وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کیلئے آئی ایم ایف کا پروگرام ضروری ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، جون تک زرمبادلہ ذخائر 9 سے 10 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کا دورہ مکمل کر کے آیا ہوں، آئی ایم ایف قرض کیلئے آخری راستہ ہوتا ہے، آئی ایم ایف قرض پروگرام میں ہوں تو کوئی پلان بی نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف…

آئی ایم ایف کا قرض منظور ہوا تو حکومت این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کرے گی،وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کاکہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا قرض منظور ہوا تو حکومت این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کرے گی۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے بڑے بیل آؤٹ پروگرام کی توقع ظاہر کرتے ہوئے صوبوں اور مرکز کے درمیان محصولات کی تقسیم کو بہتر بنانے پر غور کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ اگر قرض منظور ہوتا ہے، تو اسلام آباد اپنے این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کرے گا جو وفاق اور صوبوں کے درمیان…

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے نئے ریکارڈز، انڈیکس بلند ترین سطح پر آگیا

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، سٹاک مارکیٹ میں 665 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 71 ہزار 575 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ سٹاک مارکیٹ 16 اپریل کو 71 ہزار 92 پوائنٹس کی سطح پر پہنچی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100…

پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں کا فوری واجبات کی ادئیگی کی وزیر پٹرولیم کو خط

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیز ایسوسی ایشن نے وزیرپٹرولیم کو غیر ملکی غیر ملکی پیٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں کے واجبات کی ادائیگی کیلئے خط لکھ دیا ۔ پاکستان پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیز ایسوسی ایشن (PPEPCA) نے وزیر پیٹرولیم کولکھے گئے خط میں کہا ہے کہ غیر ملکی پیٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں کے واجبات 600 ملین ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، اگر یہ واجبات ادا نہیں کیے گئے تو گیس اور تیل کی تلاش کے آپریشن محدود کرنے پڑجائیں گے،…

آئی ایم ایف نے نئے قرض پروگرام کیلئے پاکستان کی درخواست منظور کر لی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے نئے قرض پروگرام کیلئے پاکستان کی درخواست مان لی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کے درمیان نئے قرض پروگرام پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔آئندہ ماہ کے دوران آئی ایم ایف وفد نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچے گا مذاکرات نئے قرض پروگرام اور آئندہ مالی سال کے بجٹ پروپوزل پر ہوں گے۔ واضح رہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کیلئے درخواست کی گئی تھی جسے آئی…

سعودی عرب ریکوڈک منصوبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری معاہدے کے قریب پہنچ گیا

ریاض (پاک ترک نیوز) بلوم برگ نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب ریکوڈک منصوبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری معاہدے کے قریب پہنچ گیا ۔ سعودی عرب پاکستان کی ایک کان میں اقلیتی حصص کے حصول کے لیے ایک ممکنہ معاہدے کے قریب جا رہا ہے جس کا کنٹرول Barrick Gold Corp. کے پاس ہے۔ بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب ملٹی بلین ڈالر منصوبے میں سرمایہ کاری کے قریب ہے،سعودی ساورن ویلتھ فنڈ کی کمپنی منارا منرلز انویسٹمنٹ کمپنی نے ریکوڈک میں سرمایہ کاری کا عندیہ دیدیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ریکوڈک اینڈ گولڈ…

مہنگائی تیزی سے کم ہو کر 2 برس کی کم ترین سطح پر آگئی ہے: گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی(پاک ترک نیوز) گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ ایک سال کے دوران مہنگائی تیزی سے کم ہو کر مارچ 2024 میں 2برس کی کم ترین سطح 20.7 فیصد پر آگئی ہے جو مئی 2023 میں 38 فیصد کی بلند سطح پر تھی۔ واشنگٹن ڈی سی میں بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی بہتر معاشی صورت حال پر بریفنگ دیتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک نے واشنگٹن ڈی سی میں آئی ایم ایف ورلڈ بینک کے موسم بہار کے اجلاسوں کے موقع پر جے پی مورگن، سٹی بینک اور جیفریز سمیت سرفہرست عالمی…

تین ریفائنریز اوگرا کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے تیار

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی کے تحت تین ریفائنریز اوگرا کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان کی توانائی کے تحفظ اور اقتصادی ترقی کو تقویت دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت میں، تین بڑی آئل ریفائنریز ،اٹک آئل ریفائنری، نیشنل آئل ریفائنری، اور پاکستان آئل ریفائنری براؤن فیلڈ کے تحت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ریاستی نشریاتی ادارے پی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، اگست 2023 میں وفاقی کابینہ کی طرف…

وفاقی وزیرخزانہ کی امریکی عہدیداران سے ملاقات

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکہ کے جنوبی و وسطی ایشیائی امور کے معاون وزیرِ خارجہ ڈونلڈ لو اور امریکی محکمہ خارجہ کی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری الزبتھ ہورسٹ سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات ورلڈ بینک ہیڈکوارٹر میں ہوئی جہاں وزیر خزانہ نے امریکی عہدیداران کو پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے پر بریفنگ دی، ملاقات میں پاک امریکا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے واشنگٹن کے عزم کا اعادہ کیا۔متبادل توانائی، زراعت، آب وہوا اور ٹیک انڈسٹری کے معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیر خزانہ…

وزیر خزانہ کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں، مختلف شعبوں میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں جاری ہیں جن میں مختلف شعبوں میں شراکت داری کو بڑھانے پر اتفاق کیا جا رہا ہے۔ محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب سے ملاقات میں دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کو بڑھانے پر اتفاق ہوا جبکہ وزیر خزانہ نے معاشی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک کی سالانہ میٹنگز میں بھی شرکت کی۔ محمد اورنگزیب نے ملاقاتوں کے دوران ٹیکسیشن، توانائی، نجکاری کے حوالے سے گفتگو کی جبکہ مختلف شعبوں میں ڈیجیٹلائزیشن اور…

آئی ایم ایف سے نئے قرض معاہدے پر بات چیت کا پلان ہے: وزیر خزانہ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایف ایم) سے اربوں ڈالر کے نئے قرض معاہدے پر بات چیت کا پلان ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ نیا قرض پروگرام پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے اصلاحاتی ایجنڈا کے تحت ہوگا، پہلے معاہدے کی ایک اعشاریہ 10 ارب ڈالر کی حتمی قسط اس ماہ کے آخر میں منظور ہونے کا امکان ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کیساتھ پروگرام سے پاکستان میں مارکیٹ کا اعتماد بحال ہوا، آئی ایم ایف کے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More