براؤزنگ زمرہ

پاکستان

اسلام آباد میں پاک سعودی عرب دو روزہ سرمایہ کاری کانفرنس

اسلام آباد (پا ک ترک نیوز) اسلام آباد میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو روزہ سرمایہ کاری کانفرنس شروع ہو گئی ۔ اسلام آباد میں پاکستان اور سعودی عرب سرمایہ کاری فورم 2024 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی نائب وزیر برائے سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک نے کہا کہ پاکستان ایک بڑا سٹریٹجک شراکت دار ہے۔ نائب وزیر برائے سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک نے کہا کہ سعودی حکومت اور سعودی کمپنیاں پاکستان کو اقتصادی سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع کے حوالے سے ترجیح دیتی ہیں۔ سعودی…

روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کیلئے سعودی امیگریشن وفد کی کراچی آمد

کراچی (پاک ترک نیوز) شہر قائد کراچی میں عازمین حج کیلئے ترتیب دیا گیا روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔کراچی ہوائی اڈے کے انٹر نیشنل لائونج میں امیگریشن کی سہولت سرانجام دینے کے لیے سعودی وفد کراچی پہنچ گیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان سیف اللہ خان نے بتایا کہ روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کے لیے 44 رکنی سعودی امیگریشن کا وفد کراچی پہنچ گیا ہے۔ وفد کا استقبال سعودیہ عرب کے قائم مقام قونصل جنرل، ڈائریکٹر حج، ڈپٹی ایئرپورٹ منیجر نے کیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی، وفاقی تحقیقاتی…

پاکستان سے سیمنٹ کی برآمدات میں نمایاں اضافہ، مقامی فروخت میں کمی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اپریل 2024 میں پاکستان سے سیمنٹ کی برآمدات میں پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 45.96 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اور یہ 6لاکھ ٹن سے تجاوز کر گئی ہے۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2024 میں سیمنٹ کی برآمدات 614,264 ٹن رہیں۔ جبکہ گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 420,857 ٹن کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ اعداد و شمار میں مزید کہا گیا کہ رواں مالی سال (2023-24) کے پہلے 10 ماہ کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 65.35 فیصد اضافہ…

پاکستان کو افغانستان کے راستے وسط ایشیا سے تیل و گیس کی فراہمی اب ممکن ہو گئی

کابل(پاک ترک نیوز) افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے قازقستان اور ترکمانستان کے ساتھ ملکرملک کے مغربی حصے میں ایک لاجسٹک ہب بنانے پر اتفاق کیا ہے جس کا مقصد جنگ زدہ ملک کو وسط ایشیائی ریاستوں اور روس سے جنوبی ایشیا تک تیل و گیس سمیت علاقائی برآمدات کے لیے ایک اہم لاجسٹک پوائنٹ بنانا ہے۔ گزشتہ ہفتے کے آخر میں افغان دارالحکومت میں تینوں ممالک کے نمائندوں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد طالبان کے قائم مقام وزیر تجارت نورالدین عزیزی نے میڈیاکو بتایا کہ تکنیکی ٹیمیں دو ماہ کے اندر اس حب کے…

اس سال 20لاکھ سے زائد ریکارڈ عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے، سعودی وزارت حج

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کی حکومت امسال بھی حج کے لیے رواں ماہ کے آخر میں 20 لاکھ سے زائد ریکارڈ عازمین حج کی حجاز مقدس آ مد کی توقع کر رہی ہے۔ جس کے لئے تیاریوں کوحتمی شکل دینےسلسلہ جاری ہے۔ سعودی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سرکاری اور نجی شعبے کی ایجنسیاں آپریشنل منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تعاون کر رہی ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مکہ مکرمہ شہر اورمشاعر میں عازمین حج مناسک آسانی اور آرام سے ادا کر سکیں گے۔ مجاز ایجنسیوں نے اس سال عازمین کی ریکارڈ تعدادمیں…

نئے پروگرام پر بات چیت اور بجٹ سفارشات کے ساتھ آئی ایم ایف مشن پاکستان آ رہا ہے

اسلام آباد (پا ک ترک نیوز) پاکستان کے ساتھ نئے طویل مد تی پروگرام پرگفت و شنید اور ملک میں آئندہ سال کے بجٹ کی تیاری کا باقاعدہ عمل شروع ہونے سے قبل عالمی مالیاتی فنڈ کا ایک مشاورتی وفدسفارشات کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔ وفاقی وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آنے والے چند دنوں میں آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچے گا ۔ یہ وفد اپنے قیام کے دوران وزیر خزانہ سمیت وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرے گا ۔ جن میں پاکستان کی فنڈ کو نئے ،بڑی مالیت کے اور طویل مدتی پروگرام کی درخواست پر…

پاکستان کا ازبکستان میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم

تاشقند (پاک ترک نیوز) پاکستان نے ازبکستان میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا ہے۔ پاکستان اور ازبکستان کی کاروباری برادریوں نے ہفتے کے روز ازبکستان کے توانائی کے شعبے میں سعودی عرب کی 20 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا۔ تاشقند انٹرنیشنل انویسٹمنٹ فورم (TIIF) کے دوران اے پی پی سے بات کرتے ہوئے، ازبکستان کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین واخابوف ڈیورن عبدوجالووچ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ 2 مئی کو افتتاحی تقریب میں سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے…

نجکاری کی فہرست میں مزید 6سرکاری ادارے شامل

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان کے نجکاری کمیشن نے حکومت کو نقصانات سے بچانے اور آمدنی پیدا کرنے کے لیے مزید چھ سرکاری اداروں کو نجکاری کی فعال فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ وزارت نجکاری کی وفاقی کابینہ کی کمیٹی کو ارسال کی گئی رپورٹ کے مطابق نجکاری کمیشن بورڈ کا 218 واں اجلاس وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری و مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نجکاری کمیشن اسلام آباد میں منعقد ہوا۔جس میں بورڈ نےنجکاری کی فہرست میں چھ نئے سرکاری اداروں پوسٹل لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ (پی ایل آئی سی ایل)،…

پاکستان کی برآمدات میں بتدریج اضافہ، درآمدات بھی بڑھنے لگیں، ادارہ شماریات

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان کی برآمدات میں بتدریج اضافہ شروع ہوگیا ہے اور رواں سال مارچ کے علاوہ پچھلے چار ماہ کے دوران برآمدات میں دو ہندسی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے جو اپریل میں 10.02فیصد رہا۔ پاکستان ادارہ برائے شماریات (پاک سٹیٹ) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق تجارتی سامان کی برآمدات میں سال بہ سال اپریل میں 10.02 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مارچ میں نمو میں کمی واقع ہوئی۔مارچ میں سست ہونے سے پہلے دسمبر سے برآمدات میں دوہرے ہندسوں کا اضافہ ہوا۔ تاہم برآمدات میں ماہ بہ ماہ…

سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 72 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال

کراچی(پاک ترک نیوز) سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں 859 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ 100 انڈیکس 72 ہزار 761 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1244 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 71 ہزار 902 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ…

حکومت کا کام بزنس کرنا نہیں، نجی سیکٹر کو ملک چلانا ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کا کام بزنس کرنا نہیں ہے، نجی سیکٹر کو آگے اور وزراء کو پیچھے بیٹھنا چاہیے۔ اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان سعودی عرب سرمایہ کاری فورم 2024 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیرخزانہ نے کہا کہ ہم 24ویں عالمی مالیاتی پروگرام (آئی ایم ایف) پروگرام میں جارہے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ یہ ہمارا آخری پروگرام ہو، ہمارے پاس روڈ ٹو مارکیٹ کا ایک کلیئر ویو ہونا ضروری ہے۔ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان اب…

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رواں ماہ دورہ پاکستان کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رواں ماہ دورہ پاکستان کا امکان ہے ۔سعودی ولی عہد کے دورے سے متعلق حتمی تاریخ رواں ہفتے میں طے ہوجائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں گے تاہم دورے کے حوالے سے تاریخوں کو حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے۔سعودی ولی عہد کا 2019 کے بعد یہ پہلا دوطرفہ دورہ ہوگا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی ولی عہد کے دورے سے متعلق انتظامی امور کی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم نے سعودی مہمان کی آمد…

رواں مالی سال میں پاکستان سے چاول کی برآمدات 4ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیںگی۔ رپورٹ

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان سے چاول کی برآمدات رواں مالی سال 2023-24 کے اختتام تک 4 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کے راستے پر ہیں۔خاص طور پر غیر باسمتی موٹے چاول کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی تازہ رپورٹ کے مطابق مارچ 2024 میں اری۔6 اور موٹے چاول کی دیگر اقسام کی برآمدی قیمت اور مقدار دونوں میں اضافہ دیکھا گیا۔پچھلے سال کے مقابلے میں، قیمت کے لحاظ سے ترسیل میں 89.74فیصد کا اضافہ ہوا، جو مجموعی طور پر330.453 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔ جب کہ مقدار میں…

10کمپنیوں نے پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کر دی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) دس کمپنیوں نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے اکثریتی حصص حاصل کرنے میں اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ان میں تین پاکستانی اور سات غیر ملکی کمپنیاں شامل ہیں۔ وزارت نجکاری کے ذرائع کے حوالے سے نجی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تین گھریلو ایوی ایشن کمپنیوں سمیت 10 کمپنیوں نے ٹینڈرز کے لیے اپنی درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ فلائی جناح، ایئرسیال، عارف حبیب گروپ، شجاعت عظیم گروپ کے کنسورشیم، ٹبہ، طارق گروپ اور سہگل گروپس نے بھی پی آئی اے کےاکثریتی…

حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت اور پیپلزپارٹی نے معاہدے کے تحت پنجاب میں سردار سلیم حیدر، فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں جعفر مندو خیل کو گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی جس میں پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے نئے گورنرز کی تقرری کے معاملے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو ملاقات کے لیے وزیر اعظم ہاؤس پہنچے تو شہباز شریف نے اُن کا استقبال کیا اور ظہرانہ بھی دیا۔ دونوں…

وزیراعظم کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’آئی کیوب قمر‘ سیٹلائٹ خلاءمیں پاکستان کے پہلا قدم ہے،جوہری میدان کی طرح اس میدان میں بھی ہمارے سائنسدان، انجینئرز اور ہنرمند اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی ، اس کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید، سپارکو سمیت تمام ٹیم خاص طور پر پراجیکٹ میں حصہ لینے والے طالب علموں کو دل کی…

او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف مشترکہ جہدوجہد کا مطالبہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) او آئی سی کی وزرائے خارجہ کانفرنس میں پاکستان نے غزہ کی صورتحال پر دو ریاستی حل کے حصول کو محفوظ بنانے کے لیے ایک جامع، شفاف اور ناقابل واپسی امن عمل کے جلد از جلد دوبارہ آغاز پر زور دیا ہے۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اسرائیل کی طرف سے طاقت کے اندھا دھند استعمال اور غزہ کے غیر انسانی محاصرے کے فوری خاتمے پر جدو جہد کا مطالبہ کیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر…

حج آپریشن 9 مئی تا 9 جون تک جاری رہے گا، فلائٹ شیڈول جاری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) رواں برس حج کے لیے عازمین کی روانگی کا آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، اس حوالے سے فلائٹ شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2024 کیلئے فلائٹ آپریشن کے پہلے روز 11 پروازوں کے ذریعے 2160 عازمین سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ اسلام آباد سے 3 پروازوں کے ذریعے 680 عازمینِ حج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ کراچی سے 2 پروازوں کے ذریعے 330 مسافر روانہ ہوں گے جبکہ لاہور سے 3 پروازوں کے ذریعے 670 مسافر روانہ ہوں گے۔259 حج پروازوں کے ذریعے 68 ہزار سے زائد سرکاری…

پاکستان میں سرمایہ کاری اورترقی کیلئے اقدامات پرسعودی قیادت کے مشکور ہیں: وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سعودی قیادت کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور ترقی و خوشحالی کے لیے اقدامات پر پوری قوم ان کی شکرگزار ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے اعلی سطحی جائزہ اجلاس ہوا، وزیرِ اعظم نے اجلاس کو اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دورہ سعودی عرب کی بہترین تیاری کیلئے تمام متعلقہ وزراء اور افسران کی کوششیں قابل تحسین ہیں ،…

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن چاند کیلئے روانہ

اسلام آباد / کراچی(پاک ترک نیوز) چین سے پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن 2 بج کر 28 منٹ چاند کیلئے روانہ کردیا گیا جو 5 دن میں چاند کے مدار پر پہنچے گا۔انسٹی ٹیوٹ اف سپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید نے بتایا سیٹلائٹ مشن چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے چاند کی جانب پرواز بھرلی۔ یہ سیٹلائٹ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے اطراف چکر لگائے گا اور چاند کی سطح کی تصاویر لے گا۔ جس کے لیے اس سٹیلائٹ میں دو آپٹیکل کیمرے بھی نصب ہیں۔سیٹلائٹ کو آئی ایس ٹی نے چین کی شنگھائی یونیورسٹی اور پاکستان…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More