براؤزنگ زمرہ

کالم / بلاگز

پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ اور گیم پلان

آر اے شمشاد بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 12ویں میچ کا شائقین کرکٹ کو بے صبر سے انتظار ہے ۔ یہ مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان احمد آباد میں ہوگا ۔ ابھی تک آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت دونوں ٹیمیں اپنے پہلے دو میچز جیت کر ٹورنامنٹ کا اچھا آغاز کر چکے ہیں ۔ پاکستان نے نیدر لینڈز اور سری لنکا کو شکست دی تھی ۔ بھارت نے آسٹریلیا اور افغانستان کیخلاف کامیابی حاصل کی تھی ۔ اس سٹیڈیم میں افتتاحی میچ کے حوالے سے بات کی جائے تو ٹاس جیتنے والی ٹیم کا پلڑا…

ورلڈ کپ 2023کے میزبان 10بھارتی سٹیڈیمز

آر اے شمشاد کرکٹ شائقین کو بے 5اکتوبر کا بے صبری سے انتظار ہے کیونکہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کا آغازہو گا ۔ دنیا کی دس بہترین ٹیمیں بھارت کے دس سٹیڈیمز میں ایکشن میں دکھائی دیں گی ۔ ٹورنامنٹ کے 13ویں ایڈیشن کا افتتاحی کھیل 2019 کے فائنل کا ری پلے ہوگا، جس میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کا نیوزی لینڈ سے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں مقابلہ ہوگا۔2023 ایڈیشن کا فائنل اسی مقام پر 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ ایک روزہ بین الاقوامی (ODI) مقابلہ 10 اسٹیڈیموں میں منعقد کیا جائے گا، جنوب میں چنئی سے…

ورلڈ کپ میں زیادہ رنز بنانیوالے کھلاڑی

آر اے شمشاد دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑی میلہ بھارت میں سجنے کو تیار ہے ۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا 5اکتوبر سے آغازہو گا ۔میگا ایونٹ میں اپنی سو فیصد سے زیادہ کارکردگی دکھانے کیلئے ہر کھلاڑی بے چین نظر آتا ہے کیونکہ اس بڑے ایونٹ میں یادگار پرفارمنس کو مدتوں یاد رکھا جا سکتا ہے ۔ ویسے تو ہر ٹیم کے کھلاڑی اپنی انفرادی کارکردگی سے ملک کیلئے کچھ نہ کچھ کرنے کی تمنا لئے اپنی بھرپور تیار کرتے ہیں تاہم کچھ کھلاڑی ایسے بھی ہیں جن اپنے ملک کیلئے کچھ ایسے کارہائے نمایاں انجام دے دیتے ہیں جو ہمیشہ یاد…

ترکیہ نے برصغیر سے یورپ تک الگ تجارتی راہداری منصوبے پر کام شروع کر دیا

از : سہیل شہریار ترکیہ نے حالیہ جی۔ 20سربراہی اجلاس میں اتفاق کئے گئے ہندوستان-مشرق وسطی تجارتی راہداری منصوبے میں اسے شامل نہ کئے جانے کے بعد اس کے متبادل کےطور پر ایک اور تجارتی راہداری کی تعمیر کے لئے گفت و شنید تیز کر دی ہے۔یہ راہداری برصغیر کومتحدہ عرب امارات ،قطر ،عراق اور ترکیہ کے راستے یورپ سے ملائے گی۔ ترک وزارت خارجہ کی رپورٹ کے مطابق 20سربراہی اجلاس میں طے پانے والے ہندوستان-مشرق وسطی -یورپ تجارتی راہداری منصوبے میںایشیا کو یورپ سے…

بھارتی ہٹ دھرمی ،شائقین کرکٹ کا پاک بھارت دلچسپ مقابلے سے محروم ہونے کا خطرہ

آر اے شمشاد شائقین کرکٹ کو ورلڈ کپ سے بھی زیادہ اگر کسی میچ کا انتظارہوتا ہے تو وہ ہے پاک بھارت مقابلہ ،نہ صرف برصغیر بلکہ دنیا بھر میں جہاں کرکٹ شائقین موجود ہیں وہ اس مقابلے کو دیکھنے کیلئے پلاننگ کئی ماہ سے شروع کردیتے ہیں ایسے میں ایشین کرکٹ کونسل اور بھارتی بورڈز کے رویے ناقابل فہم ہی کہے جا سکتے ہیں ۔ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے تیسرے اور اہم میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت مد مقابل ہیں تاہم بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث شائقین کرکٹ کا اس دلچسپ مقابلے سے محروم ہونے کا خطرہ ہے۔سپرفور…

ایشیا کپ ،بھارت7،سری لنکا 6جبکہ پاکستان 2مرتبہ ٹرافی اپنے نام کر چکا

آر اے شمشاد پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ کا آغاز 30اگست سے ہوگا ۔ میگا ایونٹ 17ستمبر کو تک جاری رہے گا ۔ٹرافی کی جنگ کیلئے 6ٹیمیں جدوجہ کریں گی۔ افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی ۔ دوسرا میچ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان پالیکیے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ روایتی حریفوں پاکستان اوربھارت کے درمیان 2ستمبر کو کینیڈی میں جوڑ پڑے گا ۔ ہائی وولٹیج میچ کو دیکھنے کیلئے کرکٹ شائقین کو بے صبری سے انتظارہے ۔ سیریز کا چوتھا میچ افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان…

اینڈرائیڈ فون کی اسکرین پر سبز نقطے کا کیا مطلب؟

زین شہریار کیا آپ نے کبھی اپنے اینڈرائیڈ فون کی اسکرین کے اوپر کونےمیں سبز نقطے کو دیکھا ہے؟ اگر جواب "ہاں" ہے تو آپ کو محتاط رہنا چاہیے کیونکہ یہ ایک انتباہی علامت ہو سکتی ہے کہ کوئی آپ کی حرکات کو دیکھ رہا ہے۔ یہ سبزڈاٹ اس بات کا اشارہ ہے کہ ایک ایپ آپ کے اینڈرائیڈ فون پر موجود سینسرآپ کا مائیکروفون یا کیمرہ استعمال کر رہا ہے۔ وہ مکمل طور پر معصوم وجوہات کی بنا پر ظاہر ہو سکتے ہیں، مثال کے طور پر اگر آپ وائس ریکارڈر ایپ استعمال کر رہے ہیں یا کال کر رہے ہیں۔ لیکن اگر آپ کو سبز نقطہ…

700 سال سے سمندروں پر حکمرانی کرنے والی دنیا کی 10ویں بڑی بحری قوت، ترک بحریہ

(آصف سلیمی) صدیوں پر محیط بھرپور تاریخ کی حامل ترک بحریہ، جسے ترک زبان میں "Türk Deniz Kuvvetleri" کہا جاتا ہے۔ بحیرہ روم میں ایک مضبوط قوت کے طور پر اپنی ابتدا سے لے کر علاقائی بحری سلامتی میں ایک کلیدی کھلاڑی کے طور پر اپنے جدید کردار تک، ترک بحریہ آج دنیا کی بہترین بحری افواج میں شامل ہے۔ ورلڈ ڈائرکٹری آف ماڈرن ملٹری وار شپس (WDMMW) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق 36 ممالک میں سب سے مضبوط بحری طاقت کا رکھنے والے ممالک میں ترک بحریہ کا 10 واں نمبر ہے۔ ترک بحریہ کی تاریخ کا سلطنت عثمانیہ سے ملتی…

31کھرب ڈالرز کے مقروض امریکہ کی معاشی ریٹنگ میں کمی، دنیا کے لیے خطرے کا نشان

آصف سلیمی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پہلی بار امریکہ کی آئی ڈی آر ریٹنگ کم کر دی۔ فچ نے مستحکم آؤٹ لک کے ساتھ ریاستہائے متحدہ امریکہ کی طویل مدتی غیر ملکی کرنسی جاری کرنے والی ڈیفالٹ ریٹنگ (IDR) کو AAA سے کم کرتے ہوئے AA+ کر دیا ہے۔ فچ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ، امریکا کی درجہ بندی کو اگلے تین سالوں میں متوقع مالیاتی بگاڑ،تیزی سے بڑھتے ہوئے عام سرکاری قرضوں کے بوجھ اور درجہ بندی کے ساتھیوں کی نسبت گورننس میں ابتری ظاہر کرنے کے لیے نیچے کیا گیا ہے۔ جبکہ دیگر عوامل میں…

کینیڈا امیگریشن کے لیے آپ کس کیٹیگری میں اپلائی کر سکتے ہیں؟

(سید اعجاز گیلانی) کینیڈا رقبے کے لحاظ سے روس کی ریاستوں کی الگ حیثیت کے بعد دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔ کینیڈا کو موجودہ دنیا کے پرامن اور فلاحی ممالک میں ممتاز مقام حاصل ہے۔ یہ معدنی وسائل سے مالامال ملک ہے جہاں دنیا بھر میں سب سے زیادہ پانی کے ذخائر موجود ہیں۔ ملٹی کلچرل ازم کینیڈا کی خاص پہچان ہے جہاں مختلف ذات پات ،قومیتوں اور رنگ و نسل کے لوگ پر امن طریقے سے رہتے ہیں اور سب کو یکساں شہری حقوق حاصل ہیں۔ کینیڈا کی آبادی لگ بھگ ساڑھے تین کروڑ ہے۔ کینیڈا میں بزرگ افراد ملازمتیں چھوڑ…

پاکستان اور جی سی سی ممالک کے درمیان شراکت داری میں تیزی سے کھلتی نئی راہیں

ڈاکٹر علی عواض العسیری، سابق سعودی سفیر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا چیلنجز سے بھرپور مگر نتیجہ خیز دور اپنے اختتام کے قریب ہے جس میں پالیسی سازی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ اس دوران شہباز شریف نے سٹریٹیجک قدم اٹھاتے ہوئے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کے ساتھ سرمایہ کاری اور تجارت کے شعبے میں تعلقات کو مزید گہرا کیا۔ خلیجی تعاون کونسل کی رکن ان معیشتوں نے بھی پاکستان کی معاشی بحالی اور استحکام میں اپنا حصہ ڈالنے کی رضامندی ظاہر کی۔ پاکستان…

پاکستان کیلئے زیادہ ڈبل سنچریاں سکور کرنیوالے کھلاڑی

آر اے شمشاد ٹی ٹونٹی کی بہتات کے زمانے میں کسی بھی کھلاڑی کا ٹیسٹ کرکٹ میں ڈبل سنچری کرنا ایک خوشگوار لمحہ ہوسکتا ہے کیونکہ کہا یہی جاتا ہے کہ کرکٹ کا اصل حسن تو ٹیسٹ کرکٹ ہی ہے ۔پاکستان نے سری لنکا کیخلاف سعود شکیل کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت پہلے ٹیسٹ میں فتح اپنے نام کرلی ہے ۔ سعود شکیل کی اس شاندار کارکردگی پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا ہے ۔اس سے قبل بھی کچھ پاسکتانی کھلاڑی یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں ۔ٹیسٹ کرکٹ میں ڈبل سنچریاں سکور کرنیوالے کھلاڑیوں میں جاوید میانداد اوریونس…

روس یوکرین جنگ کے 500دن

از سہیل شہریار روس اوریوکرین کےدرمیان جاری جنگ کے 500 دن پورےہو گئے ہیں اور اس جنگ نے دونوں متحارب ملکوں سمیت عالمی معیشت کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔اس عرصے میںجہاںعالمی منڈی میں اجناس کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے عالمی سطح پر منفی اقتصادی اثر پڑا وہیں توانائی کے شعبے میں بھی روس کی گیس اور تیل پر پابندیوں کے شدید اثرات دیکھنے میں آئے ۔ 500 دنوں کے دوران، روس نے فوجی اخراجات میں اضافہ کیا اور خاص طور پر مغربی ممالک سے پابندیوں اور تجارتی پابندیوں سے متعلق مشکلات کا سامنا کیاروس کے…

کینیڈا میں ملازمت کے خواہشمند افراد براہ راست اپلائی کیسے کر سکتے ہیں؟

اگر آپ كینیڈا میں ملازمت ڈھونڈھ رہے ہیں اور دھوكوں سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ مستند ریكروٹمنٹ ایجنسیز كی لسٹ یہ ہے ۔۔۔ آپ بغیر كسی ایجنٹ كے ڈایریكٹ ملازمت كے لیے اپلایی كر سكتے ہیں ۔۔۔ تفصیلات موجود ہیں ۔ 1۔Insight Global(قیام 2001)لوکیشن ،کیلگری، ٹورنٹو، اور وینکوور، کینیڈا؛ امریکہ میں متعدد مقامات۔ ترجیحی شعبے :آئی ٹی، انجینئرنگ، حکومت، صحت کی دیکھ بھال، سیلز، اکاؤنٹنگ اور فنانس، آؤٹ سورسنگ Insight Global صنعتوں کی ایک وسیع رینج کی خدمت کرنے والی کینیڈا کی ایک سرکردہ بھرتی فرم ہے۔2001…

محمد علی کی ساتویں برسی ، رنگ کا بے تاج بادشاہ آج بھی دنیا بھر کے پرستاروں کے دلوں میں زندہ ہے

از سہیل شہریار باکسنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ اور دنیا بھر میں کھیلوں اور رفاہ عامہ کے کاموں کے حوالے لازوال شہرت پانے والے سب سے مشہور لوگوں میں سے ایک محمد علی کی وفات کو آج سات سال ہو چکے ہیں۔ علی کو نہ صرف ان کے کھیلوں کے کارناموں کے لیے یاد کیا جاتا ہے، بلکہ ان کے غیر متزلزل کردار، اخلاقی اقدار اور ان چیلنجوں کے لیے بھی یاد کیا جاتا ہے جن کا اس نے ایک سیاہ فام آدمی کے طور پر ایک ایسے وقت میں سامنا کیا جب وہ ایک بہت زیادہ سفید فام اور عیسائی ملک میں نسلی تناؤ کا سامنا کر رہے…

طیب اردوان کی جیت: اسباب، اثرات

عامر خاکوانی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جیسا کہ اندازہ لگایا جا رہا تھا ، ترکیہ (ترکی)کے رن آف الیکشن میں طیب اردوان صدر منتخب ہوگئے ۔ انہوں نے باون فیصد سے تھوڑے زیادہ ووٹ لئے۔ ترکیہ کے آئین کے مطابق صدر کے لئے پچاس فیصد سے زیادہ ووٹ لینا لازمی ہیں۔ طیب اردوان نے باون فیصد ووٹ لے کر اگلے پانچ سال کے لئے اقتدار پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔ ایوان اقتدار میں انہیں اکیس سال ہوچکے ہیں، بظاہر اب ان کا اقتدار چھبیس سال تک طویل ہوگا۔ ممکن ہے اگلی بار وہ پھر الیکشن لڑیں اور کیا خبر جیت بھی جائیں۔ طیب…

چیف جسٹس نے کھلے سانڈوں کو باندھ دیا

رات کو آفس سے واپسی پر میں چائے پینے کے لیے خان بابا کے ہوٹل پر رکا تو ایک کالے رنگ کا شخص ایک ہاتھ میں سیگریٹ اور دوسرے ہاتھ میں اخبار پکڑے لمبے لمبے کش مار رہا تھا اور ساتھ اونچی آواز میں کہہ رہا تھا کہ واہ چیف جسٹس صاحب کمال کر دیا آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ دے کر آپ نے ہمارے دل جیت لیے۔ میں نے مداخلت کرتے ہوئے پوچھا بھائی صاحب کیا ہوا کون سا فیصلہ آگیا۔ سر آپ کو نہیں پتہ کے ابلیس کے چیلے ایک مرتبہ بھی سپریم کورٹ پر چڑھ دوڑے تھے لیکن پھر ذلیل اور خوار ہوئے اور انہیں منہ کی…

نا رہے گا بانس اور نا بجے گی بانسری

میں آفس میں افطاری کے لیے اوپر سے نیچے آیا جہاں ادارے کے ایگزیکٹیو لوگوں کے لیے افطار کا اہتمام کیا گیا تھا۔ منیجر لیول کے ایک دوست نے کہا میاں صاحب آج سپریم کورٹ کو خسی کردیا جائے گا۔ ان کی بات سنتے ہی میں نے بلند بانگ قہقہہ لگایا جس سے پورا ہال گوج اٹھا۔ افطار سے چند منٹ پہلے تک سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کے معاملے پر ہماری بحث چلتی رہی ۔ افطار اور نماز سے فارغ ہوکر جب میں دوبارہ نیوز روم گیا تو پتہ چلا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ…

ترکیہ میں عام انتخابات کی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا

سہیل شہریار ترکیہ میں صدارتی حکم سے قبل ازوقت ہونے والے عام انتخابات کی باقاعدہ سرگرمیاں 19مارچ سے شروع ہوچکی ہیں۔ جو الیکشن سے ایک روز قبل 12مئی کی شب 12بجے تک جاری رہیں گی۔ جبکہ 13مئی "خاموشی کا دن" ہوگا۔ 14 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں جیتنے کے لئے کم از کم 50فیصد ووٹ لینا لازمی ہے۔ چنانچہ اگر صدارتی انتخابات میں رن آف کی ضرورت پڑی تو یہ 28 مئی کو ہوں گے۔ ترک الیکشن اتھارٹی کے فیصلے کے مطابق صدارتی امیدواروں کی نامزدگی 23 مار چ تک جاری رہے…

ملکی سیاسی صورتحال اور مہنگائی

(تحریر میاں افتخار رامے) ویک اینڈ پر میں نے خانیوال جانے کا فیصلہ کیا ۔ میں لاہور سے خانیوال کے لے فیصل مورز کی بس میں بیٹھا تھا تو تھوڑی دیر بعد ایک 50 سالہ شخص میرے ساتھ والی سیٹ پر براجمان ہوگیا۔ چند منٹوں بعد بس خانیوال کے لیے روانہ ہوئی تو ساتھی مسافرنےاچانک مجھے مخاطب کرتے ہوئے کہا سر میں نے آپ کو پہچان لیا ہےآپ کا سوشل میڈیا پرتجزیہ اور تبصرہ بڑا جاندار ہوتا ہے۔ آپ کے بلاگ کا تو مجھے خصوصی انتظار ہوتا ہے آپ ایک دبنگ لکھاری ہیں اور آپ کے آرٹیکل میں عوامی رنگ ہوتا ہے۔ وہ بنا بریک بولتا…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More