براؤزنگ زمرہ

دنیا

امریکہ، برطانیہ، یورپی یونین کے بیشتر ممالک کا پیوٹن کی تقریب حلف برداری کے بائیکاٹ کا فیصلہ

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ، برطانیہ، یورپی یونین کے بیشتر ممالک پیوٹن کی تقریب حلف برداری کا بائیکاٹ کریں گے۔ امریکہ اور یورپی یونین کے بیشتر ممالک نے کہا ہے کہ وہ منگل کو ولادیمیر پیوٹن کی بطور روسی صدر حلف برداری کے لیے اپنے سفیر نہیں بھیجیں گے۔ 71 سالہ پیوٹن نے مارچ میں ہونے والے انتخابات میں پانچویں مدت صدارت حاصل کی ہے ۔انہوں نے 87.28 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمارا کوئی نمائندہ حلف برداری میں شریک نہیں ہوگا۔ ہم نے یقینی طور پر…

روس میں امریکی فوجی چوری کے الزام میں گرفتار

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس میں امریکی فوجی کو چوری کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔ روس کی جانب سے ایک امریکی فوجی کو چوری کے الزام میں ولادی ووستوک میں حراست میں لیا گیا ہے۔ روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے نے اطلاع دی ہے کہ عدالت نے اس فوجی کی شناخت گورڈن بلیک کے نام سے کی ہے، اسے 2 جولائی تک حراست میں رکھا جائے گا۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی حکام نے بتایا کہ فوجی، سٹاف سارجنٹ گورڈن بلیک، 34، جو شادی شدہ ہے، جنوبی کوریا میں تعینات تھا اور ٹیکساس میں اپنے گھر واپسی کے عمل میں…

اسرائیلی فوج نے رفح کراسنگ کا آپریشنل کنٹرول حاصل کرلیا

غزہ (پاک ترک نیوز ) اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے رفح کراسنگ کا آپریشنل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی سپیشل فورسز رفح کراسنگ کے علاقے کی سکیننگ کر تے ہوئے مشرقی رفح کے مخصوص علاقوں میں آپریشن کر رہی ہے۔رفح میں ملٹری آپریشن کے علاقے سے بڑی تعداد میں فلسطینی انخلا کر رہے ہیں، کرم ابو سالم کراسنگ سیکیورٹی وجوہات پر بند کردی گئی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ کرم ابو سالم کراسنگ صورت حال بہتر ہونے پر دوبارہ کھول دی جائے گی۔ دوسری…

عراق میں داعش کے 11 دہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی

بغداد (پاک ترک نیوز) عراق کی الحوت جیل میں داعش کے 11 دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی۔ دہشتگردوں کا تعلق داعش سے تھا، عراقی صدر کی منظوری کے بعد ان افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا۔اسی جیل میں اپریل میں بھی 11 مجرمان کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا تھا۔ عراقی قانون کے تحت دہشتگردی اور قتل کے جرائم کی سزا موت ہے اور پھانسی کے حکمنامے پر صدر کے دستخط ہونا ضروری ہوتے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی رفح پربمباری، 19 فلسطینی شہید

غزہ (پاک ترک نیوز) غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ تھم نہ سکا ، اسرائیلی بمباری سے رفح میں 19 فلسطینی شہید ہو گئے۔ اسرائیلی بمباری سے ہونے والی نئی ہلاکتوں کی غزہ میں قائم وزارت صحت نے بھی تصدیق کر دی۔گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے رفح پر بمباری کی اور دو مختلف مقامات پر دو الگ الگ مکانوں کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج نے پہلی بمباری اس وقت کی جب فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کرم شالوم راہداری میں اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بناتے ہوئے تین کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی۔…

روس کا مغربی دھمکیوں کے بعد جوہری ہتھیاروں کی مشقوں کا اعلان

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس نے مغرب کی جانب سے اشتعال انگیز دھمکیوں کے بعد جوہری ہتھیاروں کی مشقوں کا اعلان کردیا ہے ۔ روس نے کہا ہے کہ وہ ایسی مشقیں منعقد کرے گا جس میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے لیے مشقیں شامل ہوں گی۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یورپی رہنماؤں کی جانب سے یوکرین کے لیے مضبوط فوجی حمایت کے اعلان کیا گیا ہے ۔ کریملن نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کی طرف سے فوجی مشقوں کا حکم مغربی اور نیٹو کے رکن ممالک کے یوکرین میں فوج بھیجنے کے بارے میں بیانات کے جواب میں…

ہیری کی برطانیہ آمد سے قبل بکنگھم پیلس کا بڑا فیصلہ

لندن (پاک ترک نیوز) پرنس ہیری برطانیہ آمد سے قبل بکنگھم پیلس نے بڑا فیصلہ کرلیا ۔ بادشاہ چارلس III کے دفتر نے بادشاہ کی تاجپوشی کی پہلی سالگرہ سے قبل ایک اہم اعلان کیا ہے جب پرنس ہیری برطانیہ واپس آنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ بکنگھم پیلس نے اعلان کیا ہے کہ کنگ چارلس، ملکہ کیملا اور شاہی خاندان کے دیگر افراد 1,000 سے زیادہ گروپوں کے ساتھ اپنی وابستگی کا جائزہ لینے کے بعد تقریباً 200 خیراتی اداروں اور تنظیموں کی سرپرستی ترک کر رہے ہیں۔ شاہی خاندان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے ہفتے کے روز یہ خبر شیئر…

حج ویزا جدہ، مدینہ اور مکہ تک محدود، کسی کام یا رہائش کی اجازت نہیں ،سعودی عرب

ریاض (پا ک ترک نیوز) سعودی عرب کا کہنا ہے کہ حج ویزا جدہ، مدینہ اور مکہ تک محدود ہے اور کسی کام یا رہائش کی اجازت نہیں ہے۔ سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ حج ویزا واحد ویزا ہے جو عازمین کو 2024 میں حج کے مقدس مناسک ادا کرنے کی اجازت دیتا ہے۔وزارت حج و عمرہ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ویزا جدہ، مدینہ اور مکہ کے شہروں میں سفر کی سختی سے اجازت دیتا ہے۔اس ویزا پر کسی کام یا رہائش کی اجازت نہیں ہے ۔

اسرائیل نے قطری نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات بند کردی

دوحہ(پاک ترک نیوز) غزہ جنگ کے حوالے سے حقیقت بیان کرنے پر اسرائیل کی جانب سے قطر کے سرکاری نیوز چینل الجزیرہ کو بند کر دیا گیا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس میں عبرانی زبان میں بیان دیا کہ حکومت نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ اشتعال پھیلانے والا چینل الجزیرہ پر اسرائیل میں پابندی عائد کردی جائے گی۔چینل بندش کا فیصلہ اسرائیلی وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں ہوا، کابینہ نے متفقہ طور پر اسرائیل میں الجزیرہ پر پابندی عائد…

حماس کی اسرائیلی فورسز پر راکٹوں کی بوچھاڑ، 3 فوجی ہلاک، 11 زخمی

غزہ (پاک ترک نیوز) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ سے اسرائیل پر بڑا حملہ کرتے ہوئے 3 فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ حماس نے اسرائیل کے سرحدی علاقے کیرم شالوم میں تعینات فوجیوں پر رفح سے راکٹ برسادیے جس کے نتیجے میں تین اسرائیلی فوجی ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے بتایا کہ مزید 11 فوجی زخمی ہوئے، جن میں سے 3 سپاہیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ آئی ڈی ایف کے مطابق اس حملے میں جنوبی غزہ کے علاقے رفح سے 10 سے زیادہ راکٹ فائر کیے گئے۔…

غزہ امن مزاکرات میں نمایاں پیش رفت ۔معاہدے کے دومراحل پر اتفاق ہوگیا۔ عرب اور مصری چینلز کی رپورٹس

غزہ امن مزاکرات میں نمایاں پیش رفت ۔معاہدے کے دومراحل پر اتفاق ہوگیا۔ عرب اور مصری چینلز کی رپورٹس قاہرہ (پاک ترک نیوز) قاہرہ میں غزہ پر ہونے والی ملاقاتوں کے دوران فریقین نے کئی بڑے امور پر اتفاق رائے حاصل کر لیا ہے ۔اور اگر کوئی نئی روکاوٹیں سامنے نہیں آتیں تو فریقین کے درمیان امن معاہدہ اب نوشتہ دیوار ہے۔ اس امر کا دعویٰ ہفتہ کے روز عرب اور مصری ٹی وی چینلزنے اپنی رپورٹس میں کیا ہےجن کے مطابق حماس۔ اسرائیل تنازعہ کے فریقین نے قاہرہ میں غزہ کی پٹی کی صورت حال پر مشاورت کے دوران کئی…

ٹرمپ نے یوکرین۔روس تنازؑہ ھل کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔ برطانوی اخبار کا دعویٰ

لندن(پاک ترک نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین۔روس تنازعے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے ایک تفصیلی منصوبہ تیار کیا ہے۔ لیکن وہ اسے انتخابات تک ظاہر نہیں کریں گے اس بات کا دعویٰ ایک برطانوی اخبار نے اپنی ہفتہ کے روز کی اشاعت میںسیاستدان کے قریبی ذرائع کے حوالے سے کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ایک منصوبہ ہے۔ لیکن وہ کیبل نیوز نیٹ ورکس کے ساتھ اس پر بحث نہیں کرے گا کیونکہ اس کے بعد اس منصوبے کی افادیت پر حرف آ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کے بجائےٹرمپ امریکی ووٹروں کو جیتنے کی…

غزہ میں جنگ بندی۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان مزاکرت سی آئی ایے کے ڈائریکٹر قاہرہ پہنچ گئے

قاہرہ (پاک ترک نیوز) اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالث ملکوں کی موجودگی میں ہونے والے مذاکراتی عمل کا حصہ بننے کے لیے امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔ مصری میڈیا کے مطابق وہ جمعہ کے دن قاہرہ پہنچے۔ جہاں حماس کی قیادت ثالث ملکوں کی طرف سے پیش کردہ نئی تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد اس مذاکراتی عمل کا حصہ بننے کاارادہ رکھتی ہے۔ سی آئی اے ڈائریکٹر کی قاہرہ آمد کے بارے میں مصر کے کم از کم تین سیکیورٹی حکام نے تصدیق کی ہے۔ علاوہ ازیں ان سیکیورٹی حکام میں قاہرہ ایئرپورٹ سے…

غزہ جنگ بندی میں تاخیر حماس کی وجہ سے ہو رہی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی میں تاخیر حماس کی وجہ سے ہو رہی ہے۔مگر دوسری جانب جنگ بندی کے معاملے پر بات چیت کے لیےحماس کی جانب سے ایک وفد قاہرہ بھجوایا جا رہا ہے۔ عرب میڈیا کی رپرٹسکے مطابق انٹونی بلنکن نے کہا ہےکہ حماس کی طرف سے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی پر مثبت جواب کا انتظار ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت حقیقت یہی ہے کہ غزہ کے عوام اور جنگ بندی کے درمیان واحد چیز جو کھڑی ہے وہ حماس ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے حماس کے ساتھ مذاکرات میں…

غزہ کی بحالی میں 80 سال لگ سکتے ہیں،اقوام متحدہ

نیو یارک (پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں اتنی تباہی ہوچکی ہے جس کی مثال نہیں ملتی ملبے کا ڈھیر بن جانے والے غزہ کی بحالی میں 80 سال لگ سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ نے اسرائیلی جارحیت سے غزہ کی تباہی کی سنگینی سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہ غزہ میں اتنی تباہی ہوچکی ہے جس کی مثال نہیں ملتی ملبے کا ڈھیر بن جانے والے غزہ کی بحالی میں 80 سال لگ سکتے ہیں۔غزہ کی تعمیر نو میں 40 بلین ڈالر کی لاگت آئے گی۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نو ماہ کے عرصے میں غزہ کی آبادی میں غربت 38.8 سے بڑھ کر سنہ 2023 کے…

امریکی صدر بائیڈن کا یونیورسٹیوں میں احتجاج کرنیوالوں سے پُرامن رہنے کی اپیل

واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکی یونیورسٹیوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، امریکی صدر جو بائیڈن نے مظاہرین سے پُرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ احتجاج کے دوران نظم و ضبط برقرار رہنا چاہیے، قانون کی بالادستی کا احترام کرنا چاہیے۔ایموری یونیورسٹی کے مظاہرین نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج ختم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کولمبیا یونیورسٹی اور سٹی کالج نیویارک سے دو روز کے دوران 282 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے، اگرچہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ…

40 ممالک 2024 میں برکس میں شامل ہونے کیلئے تیار

جوہانسبرگ (پاک ترک نیوز) 40 ممالک 2024 میں برکس میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔ 16ویں سربراہی کانفرنس اکتوبر میں روس کے علاقے کازان میں ہونے والی ہے۔ برکس اتحاد آئندہ 2024 سربراہی اجلاس میں توسیع کا اعلان کر سکتا ہے۔ نئے رکن متحدہ عرب امارات، مصر، ایران اور ایتھوپیا بھی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور توسیع کا فیصلہ کریں گے۔ سعودی عرب نے ابھی تک اتحاد میں شمولیت کے بارے میں اپنا فیصلہ نہیں دیا ہے اور اس نے دعوت کو فی الحال روک رکھا ہے۔ 2024 میں برکس اتحاد کا بنیادی مقصد توسیع اور ڈالر کو…

امریکہ کا روس پر یوکرین جنگ میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام

واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) امریکہ نے روس پر یوکرین جنگ میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام عائد کیا ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین جنگ میں کیمیائی ہتھیار استعمال کر کے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روس نے یوکرین جنگ میں سانس لینے میں دشواری والے ایجنٹ کا استعمال کیا۔ روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے روس، بیلاروس اور آذربائیجان کے بعض شہریوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔پابندیوں کا شکار افراد کا تعلق روس کے فوجی…

مصنفین کا غزہ کیلئے احتجاج ،PENامریکہ نے ایوارڈز تقریب کو منسوخ کردیا

لاس اینجلس(پاک ترک نیوز) PEN امریکہ نے غزہ کے حوالے سے اپنے موقف پر مصنفین کے احتجاج کے بعد 2024 کے ایوارڈز منسوخ کر دیے۔ 75ہزار امریکی ڈالر انعامی رقم کے حامل پن جین سٹین ب ایوارڈکے لیے دس میں سے نو نامزد مصنفین نے اپنے کام کومقابلہ سے واپس لینے کا انتخاب کیا ہے۔ ٹائم میگزین کی رپورٹ کے مطابق، PEN امریکہ نے 2024 کے اعزازی ایوارڈز کی تقریب کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے، جب غزہ پر جنگ کے بارے میں تنظیم کے متعصبانہ موقف کے خلاف مصنفین کی ایک قابل ذکر تعداد نے اپنے کام واپس لے لیے تھے۔ ایوارڈز…

حماس اور اسرائیل جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچ گئے

دبئی (پاک ترک نیوز) اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پانے کے قریب پہنچ گیا ہے۔ اور حماس تحریک نے وعدہ کیا ہے کہ وہ یرغمال بنائی گئی تمام حاضر سروس خواتین اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ ساتھ معاہدے کے ہر تین دن کے لیے تین سویلین اور فوجی یرغمالیوں کو فریم ورک جنگ بندی معاہدے کی شرائط کے تحت رہا کرے گی۔ لبنان کے ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق فریم ورک معاہدے کا مقصد پائیدار امن کی طرف لوٹنا اور جنگ بندی کے لیے ضروری اقدامات فراہم کرنا ہے۔معاہدے کی طے پانے والی دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More