براؤزنگ زمرہ

کھیل

محسن نقوی کا ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو ایک لاکھ ڈالر دینے کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 ورلڈ کپ 2024جیتنے پر ہر کھلاڑی کو ایک لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کردیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے گفتگو کی اور کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کی حکمت عملی پر تفصیلی بات چیت کی۔ چیئرمین پی سی بی کا قومی کھلاڑیوں سے کہنا تھا کہ امید ہے کہ آپ اس بار پاکستانی سبز ہلالی پرچم بلند کریں گے۔ کسی دباؤ کے بغیر کھیلیں، بھرپور مقابلہ کریں، میدان میں مقابلہ ہوتا نظر آنا…

قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان ہوگیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے دورۂ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم 2 ٹیسٹ 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ 10 سے 14 دسمبر تک ڈربن، سنچورین اور جوہانسبرگ ٹی20 انٹرنیشنل میچوں کی میزبانی کریں گے، ون ڈے میچز 17 سے 22 دسمبر تک کیپ ٹاؤن اور جوہانسبرگ میں کھیلے جائیں گے جبکہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25کے 2 ٹیسٹ میچز سنچورین (26 تا 30 دسمبر) اور کیپ ٹاؤن (3 تا 7جنوری) میں ہوں گے۔ قومی ٹیم 19 نومبر کو آسٹریلیا سے…

دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ 18رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے 18رکنی سکواڈ کااعلان کردیا گیا ۔ سلیکشن کمیٹی کے ارکان محمد یوسف، وہاب ریاض اور عبدالرزاق نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف اسکواڈ کا اعلان کیا۔ سکواڈ میں کپتان بابراعظم، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس، محمد عامر ، محمد رضوان، محمد عرفان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شامل ہیں۔ حارث رؤف کے ساتھ ساتھ آل راؤنڈر حسن علی…

چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی کے پچ کنسلٹنٹ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

کراچی (پاکترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے پچ کنسلٹنٹ اینڈی ایٹکنسن پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل انتظامات کا جائزہ لینے پاکستان پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے پچ کنسلٹنٹ اینڈی ایٹکنسن تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ جہاں وہ انہوں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سہولیات کا جائزہ لیا اور مقامی گراؤنڈ اسٹاف کیساتھ اپنا تجربہ شیئر کیا۔ آئی سی سی پچ کنسلٹنٹ ایٹکنسن کراچی کے بعد لاہور اور پھر راولپنڈی کا دورہ کریں گے، جہاں چیمپئینز ٹرافی 2025 کے میچز شیڈول…

آئرلینڈ و انگلینڈ سے ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان آج ہوگا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان ٹیم کے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان آج کیا جائے گا۔ قومی ٹیم مئی میں آئرلینڈ اور ٹی20 کی دفاعی چیمپئین انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے یورپ روانہ ہوگی۔ دورے کے دوران پاکستانی ٹیم کو نیدرلینڈ کے خلاف تین ٹی20 میچز بھی کھیلنا تھے تاہم پی سی بی کی درخواست پر 3 میچوں کی سیریز غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی میں گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے…

انگلینڈ ٹی20 ورلڈکپ اور پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا

لندن (پاک ترک نیوز) دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 اور پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ انگلینڈ نے جوز بٹلر کو کپتان برقرار رکھا گیا ہےجبکہ ایک سال بعد کہنی کی انجری سے نجات حاصل کرنے والے فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔ جوز بٹلر کی قیادت میں انگلش ٹیم ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی، گزشتہ ایڈیشن میں انگلینڈ نے فائنل میں پاکستان کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔ کپتان جوز بٹلر، معین علی، بین ڈکٹ، ٹام ہارٹلی، جوفرا آرچر، جوناتھن بیرسٹو،…

پاکستان کرکٹ ٹیم اس طرز کی کرکٹ کھیلے جو ان کے مطابق ہو،جیسن گلیسپی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ریڈ بال کوچ جیسن گلیسپی کا کہناہے کہ میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اس طرز کی کرکٹ کھیلے جو ان کے مطابق ہو۔ایسی چیز بننے کی کوشش نہ کریں جو آپ نہیں ہیں۔ گلیسپی نے اپنی تقرری کے بعد اپنے پہلے ریمارکس میں انہوں نے متنبہ کیا کہ پاکستان کو محض آسٹریلیا یا کسی دوسری ٹیم کی تقلید نہیں کرنا چاہیے۔ "میرا فلسفہ ہے - ایسی چیز بننے کی کوشش نہ کریں جو آپ نہیں ہیں۔ انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ پر پی سی بی کے اندرونی میڈیا چینل کو بتایاکہ میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ…

ٹی 20ورلڈ کپ 2024کیلئے کیوی سکواڈ کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ قیادت کین ولیمسن کریں گے جبکہ دیگر سکواڈ میں فن ایلن، لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹ، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کانوے، میٹ ہنری اور ڈیرل مچل شامل ہیں، اس کے علاوہ جیمی نیشم، گلین فلپس، راچن رویندرا، مائیکل سینٹنر، ٹم ساؤتھی اور ایش سوڈھی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ ورلڈ کپ کیلئے نیوزی لینڈ کے سکواڈ میں بین سیئرز کو ٹریولنگ ریزرو کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 امریکا اور ویسٹ انڈیز…

پی سی بی نے 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کیلئے تین مقامات تجویز کردیئے

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے لیے تین مقامات تجویز کیے ہیں۔ لاہور، کراچی اور راولپنڈی وہ تین مقامات ہیں جو پی سی بی نے 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی ڈرافٹ شیڈول میں تجویز کیے ہیں، جو حال ہی میں آئی سی سی کو بھیجے گئے ہیں۔ ٹورنامنٹ کو فروری کے وسط میں ونڈو کیلئے سائن کیا گیا ہے کیونکہ پی سی بی نے ایسے مقامات کو اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جو تقریباً 30 سالوں میں ملک میں پہلے آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کریں گے۔ پاکستان دفاعی چیمپئن ہے جس…

شہزادہ ہیری Invictus گیمز کیلئے برطانیہ واپس آئیں گے

لندن (پاک ترک نیوز) شہزادہ ہیری Invictus گیمز کی سالگرہ کے لیے برطانیہ واپس آئیں گے۔شہزادہ ہیری انویکٹس گیمز کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب میں شرکت کے لیے صرف ایک ہفتے میں برطانیہ واپس آئے گا۔ شہزادہ ہیری 8 مئی کو سینٹ پال کیتھیڈرل، لندن میں تھینکس گیونگ سروس میں شرکت کریں گے۔ شہزادہ ہیری کو آخری بار فروری میں برطانیہ میں کینسر کی تشخیص کے بعد کنگ چارلس سے ملنے کے لیے مختصر دورے پر دیکھا گیا تھا۔ یہ پہلی بڑی تقریب ہے جس میں وہ کچھ عرصے کے لیے برطانیہ میں شریک ہوں گے۔ شہزادے نے…

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائے گا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کے دورے پر موجود کیوی ٹیم پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے پانچواں اور آخری میچ میں آج میدان میں اترے گی ۔مہمان ٹیم کو سیریز میں دو ایک کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے لاہورکے قذافی سٹیڈیم میں ہو گا ۔ پاکستان کو سیریز برابر کرنے کیلئے آج لازمی جیت درکار ہے ۔ چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان…

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان کے دورے پر موجود کیوی ٹیم پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے پانچواں اور آخری میچ میں کل لاہور میں میدان میں اترے گی ۔مہمان ٹیم کو سیریز میں دو ایک کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے ۔ پاکستان کو سیریز برابر کرنے کیلئے کل کی جیت لازمی ہے ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے لاہورکے قذافی سٹیڈیم میں ہو گا ۔ اس سے قبل چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں…

پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کے میچز بھی کراچی میں کھیلے جائیں گے، ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز کے کلین سویپ کے بعد اب قومی ٹیم ٹی 20 سیریز میں بہتر نتائج کیلئے پر امید ہے۔ ٹی 20 سیریز کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں نے نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں پریکٹس سیشن میں بھرپور حصہ لیا جس میں اپنے کھیل میں نکھار پیدا کرنے کیلئے مختلف ڈرلز کیں۔ قومی ٹیم کی کپتان ندا ڈار کا کہنا ہے کہ ون ڈے…

چیئرمین پی سی بی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ملاقات

لاہور(قیوم زاہد سے ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز اور اگلے برس نیوزی لینڈ میں کرکٹ سیریز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے برس چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچ کھیلے گی ۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ سیریز کے لئے پاکستان آمد پر چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ کا شکریہ ادا کیا۔

ویمن کرکٹ ٹیم کیلئے 7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل، عبدالرزاق، اسد شفیق شامل

لاہور(قیوم زاہد سے ) پاکستان ویمن ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف مایوس کن کارکردگی کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ویمن کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا۔ ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے فوری طور پر 7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، نئی کمیٹی میں سابق کرکٹر عبدالرزاق، اسد شفیق اور سابق ویمن کرکٹرز اسماویہ اقبال اور مارینہ اقبال کو شامل کیا گیا ہے۔ عبوری ہیڈ کوچ ویمن کرکٹ محتشم رشید، ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار اور سابق کرکٹر بتول فاطمہ بھی سلیکشن…

بین الاقوامی شہریت یافتہ کمپنیوں کی چیمپئنز ٹرافی کیلئے سٹیڈیمز کی تیاری میں بھرپور دلچسپی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025کیلئے تیار ہونیوالے سٹیڈیمز میں بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرکٹ اسٹیڈیم کو چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ تیار کئے جانے کا منصوبہ ہے ۔اس حوالے سے سٹیڈیمز تیار کرنے والی بین الاقوامی شہریت یافتہ کمپنیوں کی جانب سے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے ۔ پاکستان کے تین شہروں میں سٹیڈیمز کی تزئین و آرائش کا کام جلد شروع ہو گا اور اگلے سال یہ سٹیڈیمز بین الاقوامی…

بسمہ معروف نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔ بسمہ معرف نے 276میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ بسمہ معروف نے انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے 6262رنز بنائے اور 80وکٹیں بھی حاصل کیں۔ بسمہ معروف کا کہنا تھا کہ اس کھیل کو خبر باد کہہ رہی ہوں جس سے پیار ہے ۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ چوتھے ٹی ٹونٹی میں آج مد مقابل

لاہور: (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے سات بجے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز کی ٹی 20 سیریز ایک، ایک سے برابر ہے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر 140 بے سہارا بچے سٹیڈیم میں میچ دیکھیں گے۔ پی سی بی کے میڈیکل پینل نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹانگ کی انجری کا شکار محمد رضوان بقیہ میچز نہیں کھیلیں گے جبکہ عرفان خان…

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی آج پاکستان پہنچے گی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان کے 3 روزہ دورے پر آج رات اسلام آباد پہنچ جائے گی، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کو تین روزہ دورے میں ایبٹ آباد اور لاہور بھی لے جایا جائے گا۔ ہفتے کے روز شام ساڑھے چار بجے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لے جایا جائے گا۔ ہفتے ہی کو ٹرافی پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی کے موقع پر قذافی سٹیڈیم میں موجود ہوگی۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور امریکہ ٹی20 ورلڈکپ 2024 کی میزبانی کریں گے، ورلڈکپ کا پہلا میچ یکم جون اور…

پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم

لاہور(قیوم زاہد سے )پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ سیریز جیتیں، پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھیں گے، ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھ کر کھیل رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں پرمشتمل ٹی ٹوینٹی سیریز کے چوتھے میچ سے قبل قومی کپتان بابراعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کوشش ہے کہ ( نیوزی لینڈ کے خلاف ) سیریز جیتیں، مجھے سب لڑکوں پر یقین ہے، یہی لڑکے اچھا کھیل پیش کریں گے،انہوں نے کہا کہ پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھیں گے۔ ٹی ٹونٹی کپتان بابر اعظم کا…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More