براؤزنگ زمرہ

تازہ ترین

روس ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کی مشق کرے گا

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس نے اعلان کیا ہے کہا کہ فرانس، برطانیہ اور امریکہ کی طرف سے دھمکیوں کے بعد وہ ایک فوجی مشق کے حصے کے طور پر ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کی مشق کرے گا۔ روس کی وزارت دفاع نے پیر کی شب جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جب سے روس نے 2022 میں یوکرین پر حملہ کیا ہے۔ روس نے بار بار بڑھتے ہوئے جوہری خطرات کے بارے میں خبردار کیا ہے روس کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اس کے یورپی اتحادی دسیوں ارب ڈالر کے ہتھیاروں کے ساتھ یوکرین کی حمایت کر کے دنیا کو جوہری طاقتوں کے درمیان تصادم کے…

نیوم میں مثالی شہر ” دی لائن ” کے خد وخال واضح ہونے لگے ،کام تیزی سے جاری ہے

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مستقبل کے وژن کے شاہکار نیوم میں جیسے جیسے "دی لائن" شہرکےماسٹر پلان کا ابتدائی مرحلہ سامنے آتاجا رہا ہے۔ اس عظیم منصوبے کی وسعت واضح ہوتی جا رہی ہے۔ تعمیر کی تیز رفتار نہ صرفڈھانچہ جاتی بنیاد کو واضح کر رہی ہے بلکہ ڈیزائن اور سہولیات میں بے مثال شہر کا تصور بھی واضح کر رہی ہے۔ سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیوم اتھارٹی نے حال ہی میں ایک ویڈیو کے ذریعے دی لائنکی پیشرفت کی نمائش کی ہے۔ جس میں ماسٹر پلان کے پہلے مرحلے کے ارتقاء کو اجاگر…

امن کا قیام ترجیح، دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے ہرحد تک جائینگے: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی اولین ترجیح ملک میں امن و امان قائم کرنا ہے ، دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان طویل عرصے سے افغان مہاجرین کی مدد کررہا ہے، پاکستان نے افغان عبوری حکومت کی بین الاقوامی سطح پر ہر طرح سے مدد کی ہے، افغانستان کی سرزمین ٹی ٹی پی کے دہشتگرد استعمال کرکےپاکستان میں کارروائیاں کرتے ہیں۔ ڈی جی آئی…

امریکہ تائیوان کے معاملے میں ون۔چائنا اصول کا احترام کرے،چینی وزارت خارجہ

بیجنگ(پاک ترک نیوز) بیجنگ نے واشنگٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ون چائنا اصول کا احترام کرے اور تائیوان کی آزادی کی حمایت سے گریز کرتے ہوئے اسکی فوجی امداد کا سلسلہ بند کرے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے گذشتہ روز میڈیا بریفنگ میں کہا کہہم امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امریکی رہنماؤں کے وعدوں کا احترام کرے اور تائیوان کی آزادی کی حمایت نہ کرے۔وہ چین اور تائیوان کے علیحدہ وجود کے بارے میں موقف سے دستبردار ہو۔ اور تائیوان کے معاملے پر چین کی سرخ لکیروں پر چلنا بند کرے۔ انہوں نے زور دے…

لاہور میں 40ویں کارپٹ نمائش اکتوبر میں ہوگی

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور میں 40ویں کارپٹ نمائش اکتوبرکے دوسرے ہفتے میں میں ہو گی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی سی ایم ای اے) کے سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف نے کہا ہے کہ ہاتھ سے بنے قالینوں کی 40ویں تین روزہ بین الاقوامی نمائش رواں سال اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں لاہور میں ہو گی۔ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی خریداروں کی بڑی تعداد کے پیش نظر، یہ ایک بڑا ایونٹ ہو گا اور ہمیں امید ہے کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان سمیت تمام متعلقہ…

پی آئی اے کی نجکاری میں اہم پیش رفت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان کے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) نے ایک اہم پیشرفت میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی قانونی علیحدگی کی منظوری دے دی ہے جو کہ سب سے پیچیدہ تنظیم نو کے اقداممیں سے ایک ہے۔ وزارت نجکاری کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پی آئی اے کے نان کور اثاثوں اور واجبات کی پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کو منتقلی کے لیے تنظیم نو کی اسکیم کی منظوری 3 مئی کو دی گئی۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہےکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX)، وزارت خزانہ اور…

امریکہ، برطانیہ، یورپی یونین کے بیشتر ممالک کا پیوٹن کی تقریب حلف برداری کے بائیکاٹ کا فیصلہ

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ، برطانیہ، یورپی یونین کے بیشتر ممالک پیوٹن کی تقریب حلف برداری کا بائیکاٹ کریں گے۔ امریکہ اور یورپی یونین کے بیشتر ممالک نے کہا ہے کہ وہ منگل کو ولادیمیر پیوٹن کی بطور روسی صدر حلف برداری کے لیے اپنے سفیر نہیں بھیجیں گے۔ 71 سالہ پیوٹن نے مارچ میں ہونے والے انتخابات میں پانچویں مدت صدارت حاصل کی ہے ۔انہوں نے 87.28 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمارا کوئی نمائندہ حلف برداری میں شریک نہیں ہوگا۔ ہم نے یقینی طور پر…

سعودی کمپنی ریکوڈک منصوبے میں10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سعودی کمپنی ریکوڈک منصوبے میں10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گی۔ ریکوڈک میں سونےاورتانبےکی کان کنی میں سرمایہ کاری کیلئےسعودی کمپنی کےحکام پاکستان پہنچ گئے ہیں۔سعودی کمپنی منارہ منرلزکےحکام اسلام آبادپہنچنےوالےسعودی کاروباری افرادکےوفدمیں شامل ہیں۔ قائم مقام سی ای او منارہ کےمطابق ریکوڈک میں شیئرحاصل کرنےکیلئےمذاکرات کررہےہیں۔

ترکیہ کے 5ویں نسل کے لڑاکا طیارے قان کی دوسری کامیاب پرواز

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے اپنی فضائیہ کو اپ گریڈ کرنے اور بیرونی انحصار کوکم کرنے کے لیے اندرون ملک بنائے گئے 5ویں نسل کے لڑاکا طیارے ـ "قان" نے اپنی دوسری پرواز مکمل کر لی ہے ۔ کی کوششوں میں ایک اور سنگ میل کا نشان ہے۔ پریذیڈنسی آف ڈیفنس انڈسٹریز (ایس ایس بی) کے ایک بیان کے مطابق،قان نے پیر کو صبح سویرے اڑان بھری اور 10,000 فٹ کی بلندی اور 230 ناٹ کی رفتار تک 14 منٹ تک ہوا میں رہنے میں کامیاب رہا۔اس نے 21 فروری کو اپنی پہلی پرواز کی تھی۔ ایس ایس بی کے سربراہ ہالوک گورگن نے ٹیسٹ پائلٹس…

سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا: وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے وفد نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا، سعودی وفد کے دورہ پاکستان کو کامیاب بنانے میں تمام متعلقہ وزراء اور حکام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی وفد کے سربراہ نے جس انداز میں پاکستانی حکام کی تعریف کی اس سے دل باغ باغ ہوگیا، برادر ملک سعودی عرب کے وفد نے جس گرمجوشی کا…

روس میں امریکی فوجی چوری کے الزام میں گرفتار

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس میں امریکی فوجی کو چوری کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔ روس کی جانب سے ایک امریکی فوجی کو چوری کے الزام میں ولادی ووستوک میں حراست میں لیا گیا ہے۔ روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے نے اطلاع دی ہے کہ عدالت نے اس فوجی کی شناخت گورڈن بلیک کے نام سے کی ہے، اسے 2 جولائی تک حراست میں رکھا جائے گا۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی حکام نے بتایا کہ فوجی، سٹاف سارجنٹ گورڈن بلیک، 34، جو شادی شدہ ہے، جنوبی کوریا میں تعینات تھا اور ٹیکساس میں اپنے گھر واپسی کے عمل میں…

قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کیلئے آئر لینڈ روانہ

لاہور(پاک ترک نیوز) آئر لینڈ اور انگلینڈ سے ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم آئر لینڈ روانہ ہو گئی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم غیرملکی دورہ کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے علامہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچی وہاں سے قومی کرکٹر براستہ دبئی آئر لینڈ پہنچیں گے، محمد عامر ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے ٹیم کے ساتھ روانہ نہ ہو سکے، وہ بعد میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ لاہور ائیرپورٹ پر وی آئی پی لاؤنج میں قائمقام گورنر محمد احمد خان نے قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں کو الوداع کیا، محمد احمد خان نے ٹی ٹونٹی…

اسرائیلی فوج نے رفح کراسنگ کا آپریشنل کنٹرول حاصل کرلیا

غزہ (پاک ترک نیوز ) اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے رفح کراسنگ کا آپریشنل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی سپیشل فورسز رفح کراسنگ کے علاقے کی سکیننگ کر تے ہوئے مشرقی رفح کے مخصوص علاقوں میں آپریشن کر رہی ہے۔رفح میں ملٹری آپریشن کے علاقے سے بڑی تعداد میں فلسطینی انخلا کر رہے ہیں، کرم ابو سالم کراسنگ سیکیورٹی وجوہات پر بند کردی گئی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ کرم ابو سالم کراسنگ صورت حال بہتر ہونے پر دوبارہ کھول دی جائے گی۔ دوسری…

وزیر داخلہ محسن نقوی کا اووربلنگ پر افسران، بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی نے اووربلنگ پر افسران اور بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) لاہور زونل آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز ورک ویڈیو لنک پر اجلاس میں شریک ہوئے اور بریفنگ دی۔ اجلاس میں اوور بلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی پر پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ دورے کے دوران دی گئی ہدایات پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا۔ وزیر داخلہ…

نان بائی ایسوسی ایشن کا پنجاب بھر میں کل سے ہڑتال کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) نان بائی ایسوسی ایشن نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں کل سے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ صدر نان بائی ایسوسی ایشن آفتاب گل کے مطابق لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہمارے مطالبات پر خاموشی ہے، ایک ماہ انتظار کر لیا مزید انتظار نہیں کریں گے، کل سے پنجاب بھر کے تندور بند کر دیں گے۔ صدر نان بائی ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ نان کی قیمت کو اوپن کیا جائے، سستی روٹی کے حساب سے آٹا فراہم کیا جائے۔نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ روٹی اور نان کی قیمت کا نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔…

عراق میں داعش کے 11 دہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی

بغداد (پاک ترک نیوز) عراق کی الحوت جیل میں داعش کے 11 دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی۔ دہشتگردوں کا تعلق داعش سے تھا، عراقی صدر کی منظوری کے بعد ان افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا۔اسی جیل میں اپریل میں بھی 11 مجرمان کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا تھا۔ عراقی قانون کے تحت دہشتگردی اور قتل کے جرائم کی سزا موت ہے اور پھانسی کے حکمنامے پر صدر کے دستخط ہونا ضروری ہوتے ہیں۔

نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس پر بریت کی درخواست دائر کردی۔ احتساب عدالت اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری، سابق وزرائے اعظم میاں نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس پر سماعت ہوئی ، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس پر سماعت کی ، صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے وکیل ارشد تبریز عدالت پیش ہوئے ۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے ان کے پلیڈر رانا محمد عرفان عدالت پیش…

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے نئی جرسی کی رونمائی کر دی گئی۔ پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ’میٹرکس جرسی‘ کی رونمائی کی گئی جس کے ڈیزائن میں وہ جذبہ نمایاں ہے جو کرکٹ سے محبت کرنے والے ہر پاکستانی کے اندر گونجتا ہے۔ کرکٹ بورڈ نے نئی جرسی میں قومی کرکٹرز کی تصاویر بھی جاری کردی ہیں۔میٹرکس جرسی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی آفیشل آن لائن اسٹور Shop.pcb.com.pk سے آرڈر پر حاصل کیا جاسکتا ہے۔ یہ جرسی پہن کر شائقین پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرسکتے ہیں جو آئی…

پنجاب میں گندم کے معاملے پر انکوائری کمیشن کو کچھ نہیں ملے گا: محسن نقوی

لاہور(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہپنجاب میں گندم کے معاملے پر انکوائری کمیشن کو کچھ نہیں ملے گا۔ ملک میں گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے،پنجاب حکومت کا اس حوالے سے کوئی تعلق تھا نہ ہے،گندم خریداری میں وفاقی حکومت کی بد نیتی شامل نہیں،پنجاب حکومت بیرونی ممالک سے نہیں کسانوں سے گندم خریدتی ہے،قلیل مدت میں اوور بلنگ کا خاتمہ، بجلی صارفین کو 31 کروڑ یونٹ واپس کر کے ریلیف فراہم کیا،ملوث افسران کے خلاف102 مقدمات درج کئے گئے،انسداد منشیات کے حوالے سے نئی حکمت…

امریکی سفیر سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی امریکی سفیر سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی کے حوالے سے بات چیت کی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے جاری اعلامیہ کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مرکزی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب سے ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سابق سپیکر اسد قیصر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک میں بنیادی انسانی حقوق کی کیفیت اور معیشت کی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More