اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اداروں کی مضبوطی کیلئے ضروری ہے ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔ پاکستان کے مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کچھ پتہ نہیں جبکہ اداروں کی مضبوطی کے لیے ضروری ہے ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے 4 سال میں ملک کو نقصان پہنچایا اور اب عمران خان کی جانب سے ملک کو پہنچائے جانے والے نقصان کو ایک رات یا دن میں بہتر نہیں کیا جا سکتے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے اور کہا جاتا ہے پیپلز پارٹی صرف سندھ میں کامیاب ہوسکتی ہے۔ پیپلز پارٹی نے بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا سے بھی نشستیں حاصل کیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر انتخابات میں کامیابی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے اور 2023 کے انتخابات میں بھی کامیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔