ارجنٹینیا (پاک ترک نیوز) ارجنٹائن کی نائب صدر کرسٹینا فرنانڈیز ڈی کرچز قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں ۔ حملہ آور کا پستول جام ہونے ہو گیا سوشل میڈیا پر وڈیو وائرس ہو گئی۔
El video del arma contra @CFKArgentina pic.twitter.com/8j1xpMnPoe
— Lautaro Maislin (@LautaroMaislin) September 2, 2022
#
کرسٹینا فرنانڈیز ڈی کرچنر اپنے گھر کے باہر حامیوں کا استقبال کر رہی تھیں کہ اس دوران ایک شخص نے ان سامنے ان کے چہرے کا نشانہ لیا، گن چلائی لیکن خوش قسمتی پستول جام ہو گیا جس کے باعث وہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں ۔وڈیو سوشل میڈیا پر وائرس ہو گئی
اس حوالے سے ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنانڈیز کا کہنا ہے کہ بندوق میں پانچ گولیاں تھیں، لیکن وہ عین وقت میں جام ہو گئی اور نائب صدر کی جان بچ گئی۔
یاد رہے کرسٹینا فرنانڈیز بدعنوانی کے مقدمے کا سامنا کر رہی ہیں اور وہ عدالت سے واپس آرہی تھیں تاہم اس حوالے سے ارجنٹائن کی نائب صدر کا کہنا ہے کہ ان پر لگے بدعنوانی کے الزامات جھوٹے ہیں ۔