اردن ، فوج کے ساتھ سرحدپر جھڑپوں میں 27سمگلرز ہلاک

امان (پاک ترک نیوز) شام کی سرحد کے قرب فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 27سمگلرز ہلاک ہوگئے ۔ فوج نے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔
ہلاک سمگلرز شام سے منسلک سرحد پار کرکے اردن میں داخل ہونا چاہتے تھے اردنی فوج سے مقابلہ ہو گا جس میں 27سمگلرز ہلاک ہوگئے۔اردن کی فوج نے بڑی مقدار میں منشیات بھی برآمد کرلی جو ٹرک میں چھپائی گئی تھی۔
اردنی فوج نے 27سمگلرز کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی ملزمان دوبارہ شام کی طرف بھاگ گئے ہیں ۔فوج کے مطابق دیگر مختلف کارروائیوں میں بھی منشیات کی سمگلنگ ناکام بنائی گئی اس دوران متعدد ملزمان زخمی بھی ہوئے۔
کچھ روز قبل فوج اور سمگلرز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک اردن کا فوجی افسر بھی ہلاک ہوا تھا ۔
مشرقی وسطیٰ اور چند خلیجی ممالک تک منشیات کی سمگلنگ زیادہ تر شام اور لبنان سے ہوتی ہے۔ یہ دونوں ممالک سمگلنگ کے لیے ‘گیٹ وے’ سمجھے جاتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More