اردوان اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں بہتری کیلئے پرامید

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے اسرائیلی صدر ہرزوگ کا آئندہ ماہ انقرہ کا سرکاری دورہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کر سکتا ہے۔
صدر اردوان کا کہنا تھا کہ انقرہ تل ابیب کے ساتھ قدرتی گیس سمیت تمام شعبوں میں ساتھ مل کرکام کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ "ہم دیکھ رہے ہیں کہ اسرائیل نے اس سلسلے میں کچھ اقدامات کیے ہیں۔ ہم اسرائیل کے ساتھ اس میدان میں ہر قسم کے اقدامات کرنے کے لیے تیار ہیں”۔
ترکی اور اسرائیل کے درمیان تعلقات سابق وزیر اعظم بنجمن تنن یاہو کے دور حکومت میں خراب رہے۔
ہرزوگ کے انقرہ دورے کو دونوں فریقوں کے درمیان نازک تعلقات کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
اسرائیلی صدر ہرزوگ اور وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نےاقتدار سنبھالنے کے بعد اردگان کے ساتھ فون پر بات چیت کی۔
گزشتہ ہفتے، ترک وزیر خارجہ نے اسرائیلی ہم منصب سے فون پر انکی خیریت دریافت کی جو کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔
یہ 13 سالوں میں ترکی اور اسرائیل کے اعلیٰ سفارت کاروں کا پہلا ٹیلی فونک رابطہ تھا۔

قدرتی گیس میں ترکی دلچسپی
گزشتہ ہفتے جب امریکہ کی جانب سے ایسٹ میڈ نامی گیس پائپ لائن منصوبے کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لیا گیا تو ترکی نے اس منصوبے میں شراکت داری کیلئے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔ یہ منصوبہ اسرائیلی گیس کو بحیرہ روم میں پہنچانے کیلئے گیس پائپ لائن کی تعمیر کا تھا۔
ترکی اس منصوبہ کی شدید مخالفت کرتا رہاہے، ماہرین کے مطابق ترکی کے بغیر یہ منصوبہ ناقابل عمل تھا۔
اردوان کا کہنا ہے کہ مشرقی بحیرہ روم میں کوئی بھی ایسا منصوبہ ترکی کے بغیر ممکن نہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More