اردوان آج تاریخی دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچیں گے

انقرہ(پاک ترک نیوز)
ترکی کے صدر جب طیب اردوان نے دورے سے قبل خلیج ٹائمز کیلئے لکھے گئے اپنے ایک مضمون میں کہا ہے کہ امارات کے ساتھ باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر تعلقات سے خطے کو فائدہ ہوگا۔اردوان نے مضمون میں علاقائی امن اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
ترکی اور متحدہ عرب امارات کے درمیان طویل عرصے تک کشیدگی رہی ہے۔ بدلتے عالمی حالات اور مفادات نے دونوں ممالک کو اختلافات ترک کرکے تعلقات بہتر بنانے کی تحریک دی جس کے نتیجہ میں یو اے ای کے ولی عہد محمد زائد نے انقرہ کا دورہ کیا۔ ترک صدر آج سے یو اے ای کا جوابی دورہ کر رہے ہیں جہا ں دو طرفہ تعاون کے علاوہ سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More