اردگان نے ترکوں سے تمام بچت لیرا میں رکھنے کی اپیل کر دی

استنبول(پاک ترک نیوز) ترکی کے صدر طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکوں کو اپنی تمام بچت لیرا میں رکھنی چاہیے اور گزشتہ دو مہینوں میں لیرا کے تیزی سے کمزور ہونے کے بعد حالیہ شرح مبادلہ میں اتار چڑھاؤ بڑی حد تک قابو میں ہے۔
صدراردگان نےجمعہ کے روز استنبول میں ایک تقریر میں کہا، "میں چاہتا ہوں کہ میرے تمام شہری اپنی بچت ترک کرنسی میں رکھیں، اپنے تمام کاروباراپنی ترک کرنسی سے چلائیں، اور میں اس کی سفارش کرتا ہوں،” "آئیے یہ نہ بھولیں: جب تک ہماپنی کرنسی کو ایک معیار کے طور پر نہیں لیتے ہیں، تب تک ہماری معیشت کسی بھی وقت ڈوب سکتی ہے۔ ترک لیرا ہماری کرنسی ہے ۔ یہ وہی ہے جس کے ساتھ ہم آگے بڑھیں گے اور ہماری نسلیں پھلیں پھولیں گی۔ کوئی غیر ملکی کرنسی ہمارے مستقبل کا تحفظ نہیں کر سکتی۔
ایک کاروباری گروپ سے خطاب کرتے ہوئے، اردگان نے ترکوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنے سونے کی بچت کو بینکنگ سسٹم میں لائیں ۔ صدر رجب طیب اردگان نےاپنے مؤقف کو دہرایا کہ شرح سود مہنگائی کی وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سود کی زیادہ شرح کو اپنی کتابوں سے نکال دیں۔ کیونکہ زیادہ شرح سود امیر کو امیر اور غریب کو غریب تر بناتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More