اردگان کی قیادت میں ترکیہ نے بے مثال ترقی کی،پرویز الہی

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب کے عوام اور حکومت کی طرف سے ترکیہ کے عوام اور حکومت کو ترکیہ کے ری پبلک ڈے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ۔ پاکستان اور ترکیہ میں دوستی اور محبت کا رشتہ ہے جو ابد تک رہے گا۔صدر رجب طیب اردگان کی قیادت میں ترکیہ نے بے مثال ترقی کی۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ترکیہ کے ری پبلک ڈے پر اپنے بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔پاکستان اور ترکیہ کی بے مثال دوستی آئے روز مضبوط ہو رہی ہے، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوستی اورمحبت کے رشتے ازل سے ہیں اور ابد تک رہیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا ہے کہ ترکیہ نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا، پنجاب کے عوام حالیہ سیلاب میں ترکیہ کی مدد پر شکر گزار ہیں، ترکیہ کی جانب سے کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی سفارتی حمایت ناقابل فراموش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے عوام کا رابطہ تعلقات کی بنیادی طاقت ہے، ترک بھائی ہر مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں، باہمی تعاون کی یہ وراثت تاریخ، عقیدے اور ثقافت کے مشترکہ رشتے میں جڑی گہری اور پرعزم دوستی کی عکاس ہے۔
وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کی قیادت میں ترکیہ نے بے مثال ترقی کی، رجب طیب اردگان کی دور اندیش قیادت میں ترکیہ کی ہر شعبے میں تیز رفتار ترقی اقوام عالم کیلئے مثال ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More