’’ارطغرل غازی‘‘ کی اداکارہ طلاق لینے کیلئے عدالت پہنچ گئیں

لاہور(پاک ترک نیوز) ترکی کے مشہور ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں گوکچے خاتون کا کردار نبھانے والی ترک اداکارہ اپنے گلوکار شوہر سنان اکسل سے طلاق لینے کیلئے عدالت پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ترک اداکارہ اور ان کے گلوکار شوہر سنان اکسل نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ دونوں کے درمیان ازدواجی رشتے کی بنیاد کمزور ہو چکی ہے اور وہ مزید ایک ساتھ نہیں رہ سکتے ہیں۔
معروف ترک اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں اب شوہر کےساتھ مزید رہنا نہیں چاہتی اس لئے الگ ہونا چاہتی ہوں۔
خیال رہے کہ اداکارہ نے گزشتہ سال فروری میں دوسری شادی کی تھی جبکہ پہلی شادی دسمبر 2018ء میں ایمسٹرڈیم میں کی جو 9 ماہ بعد 2019ء میں ہی ختم ہو گئی۔تاہم گزشتہ سال 22 فروری 2021 کو اداکارہ نے ایک بار پھر گلوکار سنان اکسل سے شادی کی جو اب ایک بار پھر طلاق کی صورت میں ختم ہونے کے قریب پہنچ چکی ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More