استعفوں پر مشاورت، پیپلز پارٹی نے سی ای سی کا اجلاس طلب کرلیا

سلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی ) کا اجلاس طلب کر لیا۔ پی پی پی کی سی ای سی کا اجلاس چار اپریل کو زرداری ہاوس میں ہو گا۔اجلاس میں پی ڈی ایم کے قومی اسمبلی سے استعفے دینے کے فیصلے پر مشاورت کی جائے گی۔ بعدازاں سی ای سی کے اجلاس کے فیصلوں سے پی ڈی ایم کو آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ لانگ مارچ اور اسمبلیوں سے استعفے دینے سے متعلق منگل کو ہونے والے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری نے اتحاد میں شامل دیگر جماعتوں کے برخلاف استعفے دینے کے فیصلے اسے اتفاق نہیں کیا تھا۔

اجلاس کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا تھا کہ پیپلز پارٹی نے استعفوں پر سی ای سی سے مشاورت کی مہلت مانگی ہے، اس وقت تک 26 مارچ کو ہونے والا پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ملتوی تصور کیا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس ہونے والے سی ای سی کے اجلاس میں بھی پیپلز پارٹی کے ارکان نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی مخالفت کی تھی۔ اسی فیصلے کو بنیاد بنا کر پی پی کی قیادت نے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں بھی استعفوں سے متعلق دیگر جماعتوں سے الگ مؤقف اختیار کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More