اسحاق ڈار کی وطن واپسی میں تاخیر

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کی وطن واپسی کا فیصلہ تاخیر کا شکار ہوگیا۔اس بات کا فیصلہ نواز شریف کریں گے کہ اسحاق ڈار کو کون سی ذمہ داری دی جائے گی، اسحاق ڈار کی واپسی کا فیصلہ ضمنی انتخابات کے بعد کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کا فیصلہ تاخیر کا شکار ہوگیا۔ مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ برقرار رکھنے کے حق میں ہے۔
مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ برقرار رکھنے کے حق میں ہے۔وطن واپسی پر اسحاق ڈار کو ذمہ داری دیے جانے کا تعین نہیں ہوسکا۔
پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی رائے ہے کہ مفتاح وزارت خزانہ بہتر انداز میں چلا رہے ہیں، مفتاح اسماعیل کو برقرار رکھنے کا اظہار سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور خواجہ آصف بھی کر چکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More