اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر ہفتے میں دوسری بار بمباری

لاہور (پاک ترک نیوز) اسرائیلی طیاروں نے فلسطینی علاقے غزہ پر ہفتے میں دوسری بار بمباری کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے اس ہفتے دوسری بار وسطی غزہ کی پٹی میں فضائی حملے کیے ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے راکٹ انجن تیار کرنے کے لیے زیر زمین کمپلیکس پر حملہ کیا۔
یہ فضائی صبح کے وقت کئے گئے ابھی تک کسی جان نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔عینی شاہدین نے بتایا کہ حملوں سے وسطی غزہ میں البریج پناہ گزین کیمپ میں کئی گھروں کو نقصان پہنچا۔
اسرائیلی پولیس نے بتایا کہ اس سے قبل رات کو غزہ سے فائر کیا گیا ایک راکٹ جنوبی اسرائیل پر گرا، جس سے ایک مکان کو معمولی نقصان پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ غزہ سے مزید چار راکٹ بھی فائر کیے گئے، فضائی دفاعی نظام نے انہیں روک دیا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More