رام اللہ(پاک ترک نیوز) اسرائیلی فوج نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں ایک فلسطینی شہری کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔
فسطینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صہیونی فوج کے چھاپے کے بعد اسرائیلی فوج اور فلسطینی جنگجوؤں کے درمیان مسلح تصادم شروع ہو گیا۔
جنین کے سرکاری ہسپتال کے مطابق 25سالہ محمد مہر مری کو سینے میں گولی لگی اور اسے بدھ کی صبح ہسپتال لایا گیا تھا۔
سرکاری ہسپتال کے ترجمان بیکر نے کہا،یہ غالباً کسی سنائپر کی گولی ہے جس کا مقصد قتل کرنا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جینن گورنریٹ پر حالیہ دنوں میں ہمیں یہی دیکھنے کو مل رہا ہے کہ کوئی بھی جاں بحق یا زخمی مہلک زخموں کے بغیر نہیں ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ جو زخمی ہیں وہ بھی شدید زخمی ہیں۔