اسرائیلی فورسز نے مزید 4نہتے فلسطینیوں کو شہید کردیا

مقبوضہ بیت المقدس(پاک ترک نیوز) قابض اسرائیلی فورسز کی جارحیت جاری ہے مزید 4نہتے فلسطینیوں کو شہید کردیا ۔ فائرنگ سے متعدد فلسطینی شہری زخمی بھی ہیں ۔
اسرائیلی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ جنین میں فلسطینی مہاجرین کے کیمپ میں آپریشن کے دوران چاقو حملہ کیا گیا۔ اسرائیلی فوجیوں نے جنین اور دیگرعلاقوں کا محاصرہ کر رکھا ہے اور لوگوں کو گھروں میں محصور کرکے تلاشی کا عمل جاری ہے۔متعدد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔
مختلف علاقوں میں فلسطینیوں نے اسرائیلی فورسز کی پابندیوں کو توڑتے ہوئے اور جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل کر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More