بیت المقدس (پاک ترک نیوز) اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں تین نہتے فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ شہید ہونیوالے میں 14سالہ لڑکا بھی ہے ۔
دوسری جانب اسرائیل کے اندر کئی حملوں کے بعد اسرائیلی فوج نے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے 14سالہ لڑکے پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ پٹرول بم حملوں میں ملوث تھا۔
دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کاکہنا ہے کہ رام اللہ کے قریب جھڑپوں میں ایک اور فلسطینی مارا گیا جو اسرائیلی فورسز کی جانب سے گرفتاریوں کیخلاف احتجاج کر رہا تھا ۔ تاہم اسرائیلی فوج یا پولیس کی جانب سے فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔