اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 2نہتے فلسطینی شہید

تل ابیب (پاک ترک نیوز) اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 نہتے فلسطینی شہید ہو گئے۔جینن میں بھی قابض صیہونی فورسز نے چھاپہ مار کر ایک گھر کو تباہ کر دیا۔
فلسطین میں قابض اسرائیلی فورسز نے نہتے فلسطینیوں پر اس وقت فائرنگ کر دی جب وہ بیت الحلم میں احتجاج کر رہے تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
گزشتہ روز بھی اسرائیلی فوجیوں کی مقبوضہ دریائے اُردن کے مغربی کنارے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک عورت جاں بحق ہو گئی تھی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More