اسرائیل میں تاریخ کا سب سے بڑا سائبر حملہ

تل ابیب (پاک ترک نیوز) اسرائیل میں تاریخ کا سب سے بڑا سائبر حملہ کیا گیا جس میں وزیراعظم آفس اور متعدد سرکاری ویب سائٹس کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ویب سائٹ ڈائون ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی تاریخی کے سب سے بڑا سائبر حملے میں وزیراعظم آفس سمیت متعدد سرکاری ویب سائٹس کو نشانہ بنایا گیا ۔ان سائبر حملوں کے نتیجے میں وزیر اعظم ہاؤس، وزارت داخلہ، وزارت صحت، انصاف اور بہبود کی وزارتوں سمیت متعدد ویب سائٹس ڈاؤن ہوگئی ہیں جنہیں بحال کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے۔
اس سائبر حملے کے پیچھے ریاستی عناصر یا کسی بڑی آرگنائزیشن کا ہاتھ ہے تاہم ابھی تک ان حملوں کے محرکات کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ حملے پیر کی شام کیے گئے، جس کے بعد نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے نیشنل سائبر ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
ان حملوں میں ایسے ڈومینز (ویب سائٹ کے ایڈریسز) کو نشانہ بنایا گیا جن کا ایکسٹینشن Gov.IL تھا اور یہ ایکسٹینشن سرکاری ویب سائٹ استعمال کرتی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More