اسلام آباد پولیس مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ڈرون استعمال کرے گی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) کیپٹل پولیس نے جدید تکنیکی صلاحیت حاصل کرلی ہے اب اسلام آباد پولیس مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ڈرون استعمال کرے گی۔
تفصیلات کےمطابق کیپیٹل پولیس نے امن و امان کے قیام کے لئے عوامی اجتماعات کو محدود اورمنظم رکھنے کے لئے جدید تکنیکی صلاحیت حاصل کرلی۔اسلام آباد پولیس کے مطابق مستقبل میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے غیر مہلک شیل پھینکنے والے ڈرون استعمال کئے جائیں گے۔
ڈرون کے استعمال سے مظاہرین کو محدود اور منظم کرنے میں مدد ملے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More