اسلام آباد (پاک ترک نیوز)
اشیاء ضروریہ کی ماکیٹ سے گھروں تک فراہمی کا کام کرنے والی بین الاقوامی سٹارٹ اپ کمپنی ائرلفٹ نے پاکستان میں اپنے آپریشنز بند کردیے ہیں۔
کمپنی کی جانب سے بدھ کے روز جاری کیے گئے اعلامیے میں کمپنی کی جانب سے بین الاقوامی معاشی بحران کو ایئرلفٹ کی بندش کی وجہ بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس کا ایئرلفٹ پر بھی شدید اثر ہوا اور اس کی بندش ناگزیر ہوگئی تھی۔
کمپنی کی طرف سے کہا گیا ہےکہ12جو لائی کو ایئرلفٹ نے ملک میں اپنے آپریشنز مستقل طور پر بند کردیے ہیں۔کمپنی کے مطابق
یہ بات ان پہ جون میں ہی واضح ہوگئی تھی کہ شاید آپریشنز بند کرنے کے سوا ان کے پاس کوئی چارہ نہیں رہا کیونکہ کمپنی میں سرمایہ کاری کرنے والے کئی افراد بین الاقوامی معاشی حالات کے سبب ایئرلفٹ کو سرمایہ نہ دے سکے۔
جب یہ بات واضح ہوگئی کہ بندش ناگزیر ہے تو ایئرلفٹ اپنے ملازمین کو بغیر تنخواہوں کے نہیں چھوڑ سکتی تھی اور نہ ہی اپنے وعدوں سے مکر سکتی تھی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ایئرلفٹ اپنے ملازمین کو جولائی اور اگست کی تنخواہیں دے گی اور ان کے لیے نوکریوں کی تلاش کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی بنائے گی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے فیکٹرز جو ہمارے کنٹرول میں نہیں ان کے باعث، ایئرلفٹ بند ہورہی ہے تاہم خطے میں مثبت تبدیلی لانے کا ہمارا مشن جلد ہی نئی زندگی تلاش کرے گا۔